مظفرنگر: اتر پردیش کے مظفرنگر کے رہنے والے ارشاد احمد میں دو مہینے قبل جاپان کے اویاما شہر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ ان کی گمشدگی کی وجہ سے گھر والے پریشان ہیں۔ اہل خانہ کا گزشتہ دو مہینوں سے ارشاد سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔ گھر والوں نے جاپانی سفارت خانہ سے رابطہ کیا لیکن وہاں سے انہیں کوئی مدد نہیں ملی۔ گھر والوں نے چیف منسٹر پورٹل پر بھی ارشاد کی گمشدگی کی اطلاع دی لیکن ویاں سے بھی اب تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ Muzaffarnagar Resident Irshad Ahmed Missing in Japan Since Two Month
مظفر نگر کا رہائشی محمد ارشاد گزشتہ دس برسوں سے جاپان کے اویاما شہر میں ایک ہندوستانی ہوٹل روشنی میں کھانا بنانے کا کام کرتا ہے۔ ارشاد کی اہلیہ سرتاج بانو کا کہنا ہے کی گزشتہ دو مہینوں سے ارشاد سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکاہے۔ ہم دہلی میں جاپانی سفارت خانے کا کئی مرتبہ چکر کاٹ چکے ہیں لیکن وہاں سے کوئی مدد نہیں ملی۔ چیف منسٹر پورٹل پر بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ کہیں پر بھی کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ اب اُنہوں نے وزیرِ اعظم سے درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Sonia Gandhi joins Bharat Jodo Yatra سونیا گاندھی راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کو ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں لیکن کہیں سے اب تک کوئی مدد نہیں ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظیم نریندر مودی کو خط لکھ کر ان سے مدد کی اپیل کریں گی۔ انہیں یقین ہے کہ وزیراعظم ان کی مدد کریں گے۔