ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا کیسز کا سلسلہ جاری ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بھی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جس سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
گزشتہ روز کورٹ نے بھی صاف طور سے ماسک لگانے کی سخت ہدایت دی تھی۔ اور کہا تھا کہ ماسک نہ لگانے والوں کے خلاف سختی سے پیش آیا جائے۔
مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے بھی ماسک کو لے کر سخت ہدایت دی ہے۔ گزشتہ روز بھی کورونا کے 55 مثبت کیسز یہاں پائے گئے تھے۔
موجودہ حالات میں مظفر نگر میں کل مثبت کیسز کی تعداد 1045 ہیں۔ اب تک 65 سے زائد لوگوں کی اس وبا سے موت بھی ہو چکی ہے۔ ماسک لگانے کی عمل آوری کو لے کر آج مظفر نگر کے سبھی مرکزی چوراہوں پر سخت چیکنگ کی گئی پولیس نے کچھ کو سخت ہدایات دے کر چھوڑ دیا اور کچھ لوگو سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔