مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے تھانہ علاقہ جانسٹھ پولیس نے مجرموں کی تلاشی مہم کے دوران پیش آئے مبینہ انکاؤنٹر میں پچیس ہزار کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے دعوے کے مطابق مبینہ تصادم کے دوران بدمعاش کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر گولی چلائی گئی۔ گولی باری کے جواب میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھی گولی چلائی گئی، جس کے نتیجے میں بدمعاش زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور علاج کے لئے اسے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بدمعاش کے قبضے سے ایک عدد موٹر سائیکل، اسلحہ، خالی کارتوس بر آمد کیے گئے ہیں۔ Alleged Encounter in Muzaffarnagar
واضح رہے کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ ونیت جیسوال کی ہدایت پر مظفر نگر ضلع میں مجرموں کی گرفتاری کے لیے مہم چلائی جارہی ہے۔ اس مہم کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں پولیس مستعد ہے، جس کے نییجے میں آج انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں:بجنور: انعامی بدمعاش گرفتار
گرفتار شدہ بدمعاش کا نام اجے عرف اجیت ولد کرن سنگھ ساکن راج نگر ایکسٹینشن تھانہ غازی آباد کا بتایا جا رہا ہے۔ مظفرنگر ایس ایس پی ونیت جسوال نے مبینہ انکاؤنٹر کے بعد پچاس ہزار کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کرنے والی جانسٹھ تھانہ علاقے کی پولیس ٹیم کو پچیس ہزار روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔