مظفر نگر کی تھانہ منڈی علاقے میں چند روز قبل ہوئی لوٹ کی واردات کا انکشاف کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی تھی، جس میں شہر کوتوالی پولیس اور کرائم برانچ کو لگایا گیا تھا جس کا آج انکشاف کیا گیا۔
مظفرنگر کے تھانہ سول لائن کے آڈیٹوریم روم میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک یادو نے پریس کانفرنس کے دوران مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ پانچ جنوری کو مظفر نگر کی نئی منڈی تھانہ علاقے میں ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔
اس واردات کو لے کر ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے شہر کوتوالی پولیس اور کرائم برانچ کی ایک ٹیم تشکیل دی تھی، اس ٹیم نے ڈکیتی کی واردات کو انجام دینے والے چھ ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ جن کے قبضے سے پولیس نے چوری شدہ مال برآمد کرلیا۔
مزید پڑھیں:
چور جعلی پستول، نقدی سمیت گرفتار
ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے بتایا کہ کی پکڑے گئے ملزمان میں سے دو پہلے میں بھی جیل جا چکے ہیں اور شاطر قسم کے بدمعاش ہیں۔ ان سبھی کے اوپر گینگسٹر کی کاروائی کی جائے گی۔ اس ڈکیتی کی واردات کا انکشاف کرنے والی ٹیم کو ہمارے ذریعے دس ہزار روپے کا انعام دیا گیا ہے۔