ETV Bharat / state

Madrasa Jamia Darul Taalim مدرسہ جامعہ دارالتعلیم میں دس طلبا دستارِ فضیلت سے سرفراز - دس طلباء نے حفظ قرآن مکمل کیا

مظفر نگر کے منصور پور کے گاؤں نرا میں واقع مدرسہ جامعہ دارالتعلیم میں جلسہ دستار بندی منعقد ہوا، جس میں حفظ کرنے والے دس طلبا کی دستار بندی کی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 22, 2023, 7:20 AM IST

مدرسہ جامعہ دارالتعلیم میں دس طلباء دستارِ فضیلت سے سرفراز

مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے منصور پور کے گاؤں نرا میں واقع جامعہ دارالتعلیم مدرسہ میں حافظ بننے والے 10 طلباء کے سروں پر دستار باندھی گئی اور انہیں تحائف پیش کرکے اعزاز و اکرام سے نوازا گیا۔ جامعہ دارالتعلیم میں منعقد دستار بندی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانان کرام نے کہا کہ بچوں نے قرآن کو حفظ کر کے قابل تحسین کام کیا ہے۔ یہ بچے دین کے راستے پر چل کر دنیا کو روشن کریں گے۔ پروگرام میں حافظ بچوں کی دستار بندی کی گئی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Bridge Course مدارس کے فارغین کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرانے میں ’برج کورس‘ اہمیت کا حامل

مدرسہ جامعہ دارالتعلیم مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء میں سے اس سال دس طلباء نے حفظ قرآن مکمل کیا ہے۔ ہر سال کی اس سال بھی حافظ بننے والے طلباء کے اعزاز میں جلسہ دستار بندی منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران مدرسے کے ایک ذمہ دار علی محمد نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے جامعہ دارالتعلیم مدرسہ میں جو بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں اُن میں سے 10 طلباء نے حافظ قرآن کی سعادت حاصل کی ہے۔ ان بچوں کے لئے مدرسہ میں آج دستار بندی کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس جلسہ میں علمائے کرام کے ساتھ ساتھ آئمہ حضرات نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے دعائیں بھی کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.