ETV Bharat / state

مظفرنگر: نائٹ کرفیو کا ٹائم رات 9 بجے کے بجائے 11 بجے کرنے کا مطالبہ

مظفر نگر فلاح انسانیت ویلفیئر سوسائٹی نے نائٹ کرفیو کا ٹائم رات 9 بجے سے بدل کر 11 بجے کرنے کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 13, 2021, 10:34 AM IST

مظفرنگر: نائٹ کرفیو کا ٹائم رات 9 بجے کے بجائے 11 بجے کرنے کا مطالبہ
مظفرنگر: نائٹ کرفیو کا ٹائم رات 9 بجے کے بجائے 11 بجے کرنے کا مطالبہ

ایسے وقت میں جب کہ ملک بھر کی کئی ریاستوں میں کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن اور کہیں کہیں کرفیو لاگو کیا جارہا ہے، ریاست اترپردیش میں بھی کئی مقامات پر رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ ضلع مظفر نگر بھی ایسا ضلع ہے جہاں رات کا کرفیو لگایا گیا ہے، تاہم ایسے وقت میں جب کہ مبارک ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ مسلمانوں کو رات کے کرفیو کے سبب کچھ دشواریاں پیش آسکتی ہیں۔ خصوصی طور پر نمازِ تراویح کے لیے وہ وقت مہیا نہیں ہو پارہا ہے، جتنا وقت اس کے لیے درکار ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے مظفر نگر کے مقامی افراد اور تنظیموں کی جانب سے کرفیو کے اوقات کے سلسلہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔

اسی بات کے مدنظر ضلع مظفر نگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں آج مظفرنگر فلاح انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کے درجنوں سے زائد کارکنان اور عہدے داروں نے سوسائٹی کے صدر مولانا خالد بشیر قاسمی صاحب کی سربراہی میں رات کے کرفیو سے متعلق وقت تبدیل کرانے کے لیے ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 14 اپریل سے شروع ہو رہا ہے جس میں روزہ اور تراویح ہوتی ہیں دن کے ٹائم سبھی مسلمان بھائی روزہ رکھتے ہیں اور رات میں سبھی مسلمان بھائی مساجد میں تراویح ادا کرتے ہیں اس لیے ہم مظفر نگر میں رات کے کرفیو کو رات نو بجے کے بجائے 11 بجے سے شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، جس سے مسلمان بھائی نماز تراویح سے فارغ ہو سکیں۔ سوسائٹی کے کارکنان اور ائمہ مساجد نے واضح کردیا کہ اس دوران مساجد میں نمازیوں میں معاشرتی فاصلہ اور ماسک کی پابندی کی جائے گی اور کووڈ کی تمام گائڈ لائنس پر عمل کیا جائے گا۔ اس ضمن میں مولانا محمد جمشید نے ای ٹی وی اردو سے بات کرتے ہوئے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

مظفرنگر کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں رات 9 بجے سے گیارہ بجے تک کا ٹائم تراویح کا ہوتا ہے رات 9 بجے سے ہی انتظامیہ کی جانب سے نائٹ کرفیو لگایا گیا ہے یہ ضلع مجسٹریٹ کے اختیار میں ہے کہ ضلع میں کب سے اور کس وقت تک کرفیو نافذ کیا جائے، لہٰذا ہم ضلع مجسٹریٹ صاحبہ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس وقت میں تھوڑی سی تبدیلی کر دی جائے اور کرفیو کا ٹائم نو بجے سے بدل کر 11 بجے سے کر دیا جائے جس سے نمازی اپنی اپنی تراویح کی نمازوں کو آسانی کے ساتھ پڑھ سکیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.