ETV Bharat / state

مظفرنگر میں دوہرا قتل، علاقے میں خوف کا ماحول - دیوی کے درشن کے لیے جا رہے تھے

مظفرنگر ضلع میں بدھ کے روز پارس اور دیپک نامی دو دوست بائک سے شاہ کمبری میں دیوی کے درشن کے لیے جارہے تھے کہ اچانک نامعلوم حملہ آور نے سینے میں دونوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا، اس واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ وہیں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کرکے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ ملزم جلد گرفت میں ہوگا۔

مظفرنگر میں دوہرے قتل سے علاقے میں خوف
مظفرنگر میں دوہرے قتل سے علاقے میں خوف
author img

By

Published : Oct 15, 2021, 10:34 AM IST

Updated : Oct 15, 2021, 11:02 AM IST

مغربی اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے شاہ پور علاقے میں اس وقت دوہرے قتل سے سنسنی پھیل گئی جب دو دوست پارس اور دیپک بائک سے شاہ کمبری میں دیوی کے درشن کے لیے جارہے تھے جن کو نامعلوم حملہ آور نے سینے میں گولی ماردی۔

مظفرنگر میں دوہرے قتل سے علاقے میں خوف

گولی سینے میں لگنے کی وجہ سے دونوں دوستوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ، پولیس نے واقعہ پر پہنچ کر لاش کو پی ایم کو بھیج کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

دراصل معاملہ شاہ پور تھانہ علاقے کے دلہیرا گاؤں کا ہے جہاں دو دوست، 20 سالہ پارس ولد گوپال سنگھ اور 23 سالہ دیپک ولد کرن پال سنگھ ساکن دلہرہ شاہ کومبری دیوی کے درشن کے لیے بائک سے گئے تھے۔ بدھ کے روز گاؤں کے ہی ٹیوب ویل پر دونوں دوستوں کی لاشیں پڑی ملی۔

دن دہاڑے دوہرے قتل کی خبر ملتے ہی گاؤں میں سنسنی پھیل گئی محکمہ اور پولیس میں بھی ہلچل مچ گئی۔

ضلع پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے، جہاں مقتولین کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ واقعہ جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔

لواحقین کے اہل خانہ کی شکایت کے مطابق پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی باریکی سے تفتیش شروع کردی ہے۔

Last Updated : Oct 15, 2021, 11:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.