اس موقع پر ایس پی سٹی اور ایس او سٹی نے میٹنگ میں موجود لوگوں سے کہا کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے لہٰذا کسی عبادت گاہ میں عبادت کرنے نہ جائیں۔
انتظامیہ نے مذہبی شخصیات سے کہا کہ وہ رمضان المبارک کے موقع پر لوگوں سے اپیل کریں کہ اپنے گھروں میں ہی روزہ نماز تراویح کی عبادت کریں اور حکومت کے قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔
ایس پی سٹی نے کہا کہ کورونا وائرس لاعلاج بیماری ہے۔ اس لیے اس سے تحفظ لازمی ہے اور یہ سماجی فاصلے سے ہی ممکن ہے۔ ایسے میں تمام لوگوں سے آپ لوگ اپیل کریں کہ وہ عبادات اپنے گھروں میں ہی رہ کر کریں۔ عبادات کے لیے مساجد میں نہ جائیں اور سوشل ڈسٹنس کا دھیان رکھیں۔