ETV Bharat / state

Hindenburg Adani Row مظفرنگر میں ایل آئی سی اور ایس بی آئی کے دفاتر کے باہر احتجاج - ایس بی آئی برانچ کے باہر زبردست احتجاج

مظفر نگر میں کانگریس کارکنوں نے ایل آئی سی اور ایس بی آئی کے دفاتر کے باہر پرزور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Muzaffarnagar Congress Protest

مظفرنگر میں ایل آئی سی اور ایس بی آئی کے دفاتر کے باہر احتجاج

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 7:25 AM IST

مظفرنگر میں ایل آئی سی اور ایس بی آئی کے دفاتر کے باہر احتجاج

مظفرنگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں کانگریس کارکنان و عہدیداران نے لائف انشورنس کارپوریشن اور ایس بی آئی برانچ کے باہر زبردست احتجاج کیا۔ کانگریس کارکنوں نے مرکزی حکومت سے اس بات کی ضمانت دینے کا مطالبہ کیا کہ ایل آئی سی کے سرمایہ کاروں کے ذریعہ اڈانی گروپ میں لگائے گئے 73,000 کروڑ روپے محفوظ رہیں گے۔ کانگریس کارکنوں نے مظفر نگر میں لائف انشورنس کارپوریشن اور ایس بی آئی برانچ کے باہر نعرے بازی کی اس دوران کانگریس کے شہری صدر عبداللہ عارف نے کہا کہ مرکزی حکومت نے آنکھیں بند کرکے اڈانی گروپ کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ اس نے اپنی فرضی کمپنیوں کے ذریعے پیسہ کمایا۔ آج اڈانی گروپ کے شیئرز زبردست گر رہے ہیں جس کی وجہ سے لائف انشورنس کارپوریشن کے سرمایہ کار 73000 کروڑ ڈوبنے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اس بات کی ضمانت دیں کہ جن لوگوں نے ایل آئی سی میں سرمایہ کاری کی ہے، ان کا پیسہ اڈانی گروپ میں محفوظ ہے یا نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم اور حکومت اس بات کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔ کانگریس کے ضلعی صدر سبودھ شرما نے کہا کہ پارٹی ہائی کمان کے حکم پر کارکن ایل آئی سی اور ایس بی آئی کے دفاتر کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کروڑوں شہریوں کی محنت کی کمائی اس وقت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت شہریوں کی محنت کی کمائی کی حفاظت کی ضمانت دیں۔

یہ بھی پڑھیں : Hindenburg Adani Row اڈانی گروپ پر مبینہ بدعنونی کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.