ETV Bharat / state

مظفرنگر : رکن اسمبلی ارادھنا مشرا کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے پر کانگریس کا احتجاج

مظفرنگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں آج کانگریس کے سینکڑوں کارکنان نے 25 ستمبر کو ضلع پرتاپ گڑھ کے سانگی پور میں غریب کلیان میلے میں شامل ہونے پہنچی کانگریس کے رکن اسمبلی ارادھنا مشرا اور سابق رکن پارلیمان پرمود تیواری کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

رکن اسمبلی ارادھنا مشرا کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے پر کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 29, 2021, 12:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں آج کانگریس کے سینکڑوں کارکنان نے پرتاپ گڑھ میں کانگریس کے رکن اسمبلی ارادھنا مشرا اور سابق رکن پارلیمان پرمود تیواری اور ان کے حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور اترپردیش کی گورنر کے نام ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔

مظفرنگر کلیکٹریٹ کے احاطے میں آج کانگریس کے سینکڑوں کارکنان نے کانگریس کے ضلع صدر سبودھ شرما کی سربراہی میں 25 ستمبر کو ضلع پرتاپ گڑھ کے سانگی پور میں غریب کلیان میلے میں شامل ہونے پہنچی کانگریس کے رکن اسمبلی ارادھنا مشرا اور سابق رکن پارلیمان پرمود تیواری اور ان کے حامیوں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ سبودھ شرما نے اترپردیش کے گورنر کے نام ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔

رکن اسمبلی ارادھنا مشرا کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے پر کانگریس کا احتجاج

اس دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی اقتدار میں رہنے کا غلط استعمال کر رہی ہے، یہ حکومت اپنے کالے کارناموں پر پردہ ڈالنے کے لیے کانگریسیوں کے اوپر غلط طریقے سے مقدمات درج کر رہی ہے، تاکہ کانگریس ان کے کالے کارناموں کو بے نقاب نہیں کرسکے۔ مظفرنگر کی کانگریس کمیٹی ان غلط طریقے سے درج کیے گئے مقدمات کی سخت مذمت کرتی ہے اور ریاست کی گورنر سے کانگریسی رہنماؤں کے خلاف درج کیے گئے مقدمہ کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے اور ساتھ میں اس معاملے کی عدالتی تحقیقات کروانے کا مطالبہ بھی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:ایس آئی ٹی ٹیم سینئر آئی اے ایس افسر افتخار الدین سے پوچھ گچھ کرے گی

واضح رہے کہ پرتاپ گڑھ میں منعقد غریب کلیان میلے میں بی جے پی رکن اسمبلی سنگم لال گپتا اور کانگریس لیڈر پرمود تیواری کے حامیوں کے درمیان ہوئی لڑائی کے معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر پرمودی تیواری اور ان کی بیٹی اور کانگریس کے رکن اسمبلی ارادھنا مشرا اور ان کے حامیوں خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.