مظفر نگر: جہاں ایک طرف اپوزیشن پارٹیاں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کی شدید مخالفت کر رہی ہیں دوسری طرف یو سی سی کی حمایت میں یوم آزادی کے 77 ویں سالگرہ کے موقع پر ضلع مظفر نگر میں بڑے پیمانے پر ضلع کے معززین کی طرف سے ایک جذبہ دوڑ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس جذبہ دوڑ میں سماجی کارکنوں اور اسکولی طلباء کے ساتھ بی جے پی پارٹی کے بڑے لیڈر بھی دوڑ لگائے گے اس جذبہ دوڑ کے ذریعے ضلع کے باشندوں کو یکساں سویل کوڈ کے بارے میں بیدار کیا جائے گا۔
بتا دیں کہ 13 اگست کو مظفر نگر میں ہونے والی 9ویں جزبہ دوڑ اس بار یکساں سویل کوڈ کے لیے وقف ہوگی۔ جزبہ دوڑ کے منتظمین نے آج ایک نجی بینکوئٹ ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 8 سالوں سے جذبہ دوڑ کا سمرپت یوا تنظیم کی جانب سے انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس دوڑ میں ہزاروں طلباء، عوامی نمائندے اور معاشرے سے وابستہ افراد شرکت کرتے ہیں۔
جذبہ دوڑ کے آرگنائزر ستیہ پرکاش ریشو اور امت پٹپٹیا نے کہا کہ اس جذبہ دوڑ کے ذریعے نئی نسل کو یو سی سی کے قانون کی حمایت میں بیدار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئی نسل کو یہ بتائیں گے کہ اس ملک نے آزادی حاصل کرنے کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اور وہ تمام قربانیاں نئی نسل کے اندر بھی آنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:Uttar Pradesh Assembly یوپی اسمبلی میں عتیق احمد اور خالد عرف اشرف کو تعزیت پیش کی گئی
ان کا کہنا ہے کہ 4 سے 5 ہزار طلباء، نوجوان افسران اور سماجی لوگ اس جذبہ دوڑ میں دوڑیں گے۔ اس کے 2 فارمیٹ ہوں گے، 10 اگست کو عوامی بیداری کے لیے ایک بائک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا اور 13 اگست کو منعقد ہونے والی جذبہ دوڑ کا افتتاح میونسپل صدر میناکشی سوروپ، بی جے پی ضلع صدر وجے شکلا اور انتظامی افسران کریں گے۔