مظفر نگر میں پیر کی دیر رات گئے ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ بولیرو کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔حادثے میں خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جن کی حالت ڈاکٹروں نے تشویش ناک بتائی ہے، اور انہیں میرٹ سینٹر پر ریفرکر دیا گیا پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:Bijnor Murder بجنور میں قتل کے الزام میں خاتون سمیت دو گرفتار
اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی گئی، پولیس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔جبکہ بچوں کو اسپتال بھیج دیا جنکی کی تشویشناک حالت کی وجہ سے ڈاکٹروں نے میرٹ سینٹر کو ریفر کر دیا ہے۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہیکہ ڈرائیور کو نیند آگئی تھی۔ جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا مرنے والوں میں سے دونوں خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سےبتایا جارہا ہے۔مز ید تحقیقات جاری ہے۔