ملک کے موجودہ سیاسی منظر نامے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مہتمم مولانا سعید الرحمٰن اعظمی نے کہا کہ سماج کو بدلنے اور ہمارے اتحاد کو ختم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں، لیکن اگر ہم اپنے اصول پر قائم رہے تو یہ ساری مساعی ناکام ہوجائیں گی۔
بھارتی مسلمانوں کے تئیں حکومت کے دوسرے دور حکومت کی پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب جب دوبارہ آئے ہیں تو وہ لوگوں(مسلمان) کو قریب کرنا چاہ رہے ہیں، میٹھی میٹھی باتیں کر رہے ہیں، ہم ان کے دھوکہ میں نہیں آئیں گے، بلکہ ہم ان کو قریب کریں گے، کیونکہ ہم انسانیت اور انسانوں کے ترجمان ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا اعظمی نے آر ایس ایس کے پسندیدہ "مسلم شہری" کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان سب کچھ ہو سکتا ہے، مگر وہ اپنے دین سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔