مرادآباد: مرادآباد شہر کے مفتی فہد علی نے مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کا استقبال کرتے ہوئے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی ہے کی سبھی نوجوانوں کو اگنی ویر بننے کے لیے درخواست دینا چاہیے۔ Appeal to Muslims to Join Agniveer مرکزی جمعیت اہل سنت کے صدر مفتی دانش القادری نے کہا اگنی پتھ اسکیم سے کسی کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے مسلم نوجوانوں سے اس میں حصہ لینے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کی خدمت کے لیے آگے آئیں، کوئی بھی تعلیم اور کوئی بھی ٹریننگ برباد نہیں ہوتی بلکہ تعلیم اور ٹریننگ انسان کی ترقی کا راستہ ہے۔ آل انڈیا خانقاہی ایکتا مشن کے کنوینر شبلی میاں نے کہا کہ فوج میں بھرتی ہو کر ملک کی خدمت کرنے کا موقع نوجوانوں کو ملا ہے اور اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
Muslims Should Apply for Agnipath: مسلم نوجوان اگنی ویر کے لیے درخواست دیں، علماء کی اپیل
اتر پردیش کے مرادآباد کے علماء نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت انہیں بھارتی فوج کا حصہ بننا چاہیے۔