ETV Bharat / state

مہنگائی پر قابو پانے کےلیے مرکزی حکومت سے مسلم خواتین کا مطالبہ

اترپردیش کے بریلی میں مسلم خواتین کی جانب سے مہنگائی کے خلاف علامتی دھرنا دیا گیا اور مرکزی حکومت سے مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا۔

مہنگائی پر قابو پانے کےلیے مرکزی حکومت سے مسلم خواتین کا مطالبہ
مہنگائی پر قابو پانے کےلیے مرکزی حکومت سے مسلم خواتین کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 6:38 PM IST

بریلی کے سیٹھ دامودر پارک میں مسلم خواتین نے علامتی دھرنا منظم کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا۔ خواتین کے مطابق مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی دوبھر ہوگئی ہے۔

مہنگائی پر قابو پانے کےلیے مرکزی حکومت سے مسلم خواتین کا مطالبہ

مسلم خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی تنظیم ’میرا حق فاؤنڈیشن‘ کی بانی اور صدر رافیعہ شبنم کی سرپرستی میں درجنوں خواتین نے مہنگائی کے خلاف علامتی دھرنا منظم کیا۔ دھرنے کے دوران بتایا گیا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'اترپردیش میں فرقہ وارانہ کھیل کا آغاز'

تنظیم کی صدر رافیعہ شبنم نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کچے تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجود ملک میں پٹرول کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے فوری طور پر پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے عام آدمی کو زندگی گذارنے کےلیے کئی پریشانیوں کا سامنا ہے ایسے میں مہنگائی سے لوگوں کا زندگی گذارنا محال ہوگیا ہے۔ کورونا اور لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں ایک طرف بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے وہیں کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ایسے حالات میں حکومت کو چاہئے کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کرے۔ علامتی دھرنے کے بعد سیٹھ دامودر پارک سے ضلع کلکٹریٹ تک پیدل مارچ نکالا گیا اور سٹی مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم حوالہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.