ETV Bharat / state

داڑھی کی وجہ سے پولیس اہلکار کی معطلی پر مسلم علماء کا ردعمل - داڑھی رکھنے کی وجہ سے سب انسپکٹر کو معطل

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں مولانا لطف الرحمن صادق قاسمی نے باغپت میں داڑھی رکھنے کی وجہ سے سب انسپکٹر کو معطل کیے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے سکھ سماج میں داڑھی اور پگڑی رکھ کر اپنے مذہب پر عمل کرتے ہیں اسی طرح مذہب اسلام میں بھی داڑھی رکھنا ضروری ہے۔

داڑھی کی وجہ سے پولیس اہلکار کی معطلی پر مسلم علماء کا ردعمل

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 5:01 PM IST

باغپت کے رمالا تھانہ کے سب انسپکٹر انتصار علی کو داڑھی رکھنے کی وجہ سے باغپت ایس پی نے معطل کردیا گیا، جس کے بعد ا ایس پی کی جانب سے کی گئی اس کارروائی پر مولانا لطف الرحمان صادق قاسمی نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی گندی ذہنیت رکھنے والے افسران کو ایسے اہم عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

مولانا لطف الرحمن صادق قاسمی

انہوں نےکہا کہ جس طریقے سے سکھ سماج سے جڑے لوگ داڑھی پگڑی رکھکر اپنے مذہب پر عمل کرتے ہیں اسی طرح مذہب اسلام میں بھی داڑھی رکھنا ضروری ہے ۔ایس پی باغپت کا یہ فیصلہ غلط ہے۔ہم وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی گندی ذہنیت رکھنے والے افسر کو فوری معطل کیا جائے، جو ہندو اور مسلمانوں کے درمیان دوریاں پیدا کر رہے ہیں اور نفرت پھیلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:داڑھی رکھنے کی وجہ سے مسلم پولیس اہلکار معطل

لطف الرحمان صادق نےکہا کہ داڑھی رکھنا کوئی گناہ نہیں ہے یہ ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے جیسے سکھ مذہب میں داڑھی رکھنا پگڑی باندھنا ضروری ہے اور وہ سرکاری ملازمت میں بھی رکھتے ہیں اور اپنی زندگی گزارتے ہیں، اسی طرح مذہب اسلام میں بھی داڑھی رکھکر لوگ زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ بہت سے مسلمان داڑھی نہیں رکھتے وہ ان کی مرضی ہے اس کا ثواب اور گناہ ان کو ملے گا۔ اگر کوئی آفیسر داڑھی رکھنے پر کارروائی کرے اور اسے معطل کر دیا جائے، تو وہ سراسر غلط ہے ۔

انہوں نےکہا کہ گندی ذہنیت رکھنے والے افسران اس طرح کی کارروائی کر رہے ہیں انہیں کوئی حق نہیں ہے، مولانا لطف الرحمان صادق قاسمی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایسے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ایسے لوگوں کو سزا دیں جو آپس میں نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں اور آپسی بھائی چارے کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

واضح رہے کہ ضلع باغپت کے رمالا پولیس اسٹیشن میں ایک سب انسپکٹر انتصار علی کو بغیر اجازت داڑھی رکھنے کی وجہ سے باغپت کے ایس پی ابھیشیک سنگھ نے معطل کر دیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.