ETV Bharat / state

Muslim Family Organizes Jagran at Home مسلم خاندان نے اپنے گھر میں جاگرن کرایا - مسلم خاندان گھرپر جاگرن کرایا

علی گڑھ میں ایک مسلم خاندان نے اپنے گھر پر ماتا رانی کا جاگرن کرایا جو کہ پورے علاقے میں موضوع بحث بن گیا۔ Muslim family organized Jagran in Aligarh

مسلم خاندان نے اپنے گھر میں جاگرن کرایا
مسلم خاندان نے اپنے گھر میں جاگرن کرایا
author img

By

Published : Sep 9, 2022, 9:58 PM IST

علی گڑھ: علی گڑھ ضلع کے پیساوا تھانہ علاقے کے پلسوڑا گاؤں میں ایک مسلم خاندان نے اپنے گھر پر ماتا رانی کے جاگرن کا اہتمام کیا۔ دیوی جاگرن کے دوران رسول خان کے خاندان کی خواتین اور لوگوں نے بھکتی گیتوں پر خوب رقص کیا۔ اسی دوران نے پنڈت کی جانب سے کیے گئے ہوان یگیہ کے بعد پرساد بھی تقسیم کیا گیا۔ رسول خان کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے وہ ماتا رانی کی پوجا کرتے آرہے ہیں۔ وہ ماتا رانی کے بھکت ہیں اور آج گھر پر اسے دیوی جاگرن کراکر بہت خوشی مل رہی ہے۔ Muslim family organized Jagran in Aligarh

مسلم خاندان نے اپنے گھر میں جاگرن کرایا

جانکاری کے مطابق ضلع پیسوا تھانہ علاقے کے پلسوڑا گاؤں کے رہنے والے رسول خان نے جمعرات کو رات میں گھر میں جاگرن کرایا۔ جاگرن کا اہتمام کرنے کے لیے ادے پور گاؤں سے پارٹی بلائی گئی تھی، رات بھر ہوئے جاگرن میں ہندو مسلم کمیونیٹی کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جاگرن سے قبل پنڈت ویشنو شرما نے ہوان یگیہ کے ساتھ جاگرن کا آغاز کیا۔ اس کے بعد جمعہ کو صبح مہا آرتی کے بعد پرساد بھی تقسیم کیا گیا۔ Muslim family organized Jagran in Palsoda village

اسی دوران رسول خان کے بیٹے بابو خان نے بتایا کہ پورے علاقے کے لوگوں کا تعاؤن رہتا ہے، وہ مسجد بھی جاتے ہیں جب کہ گنگا اسنان سے لے کر نو دیوی کا جاگرن بھی کراتے ہیں۔ مقامی دھرم سنگھ کا کہنا ہے کہ رسول خان ایک عرصے سے ہندو مسلم اتحاد کی علامت رہے ہیں۔ وہ گنگا اسنان بھی کرتے ہیں۔گھر میں دیوی جاگرن بھی کی جاتی ہے۔ وہ ہر تہوار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ Muslim Family Organized Jagran at home

یہ بھی پڑھیں: Muslim Girl Worship Ganapati آگرہ میں مسلم لڑکی نے گنپتی کا وسرجن کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.