ETV Bharat / state

Muslim Couple Murdered پڑوسیوں کے ہاتھوں مسلم جوڑے کا پیٹ پیٹ کر قتل - Muslim couple murdered by neighbors in Sitapur

ریاست اترپردیش کے سیتا پور ضلع کے ایک علاقے میں مسلم نوجوان کی جانب سے ہندو لڑکی کو بھگانے پر لڑکی کے والدین نے مسلم جوڑے کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 21, 2023, 6:53 AM IST

Updated : Aug 21, 2023, 8:11 AM IST

سیتا پور: اتر پردیش کے ضلع سیتاپور کے ہرگاؤں تھانہ علاقہ کے راجے پور گاؤں میں ایک مسلم جوڑے کو اس کے پڑوسی رام پال جیسوال اور اس کے بیٹے شلیندر نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ ہرگاؤں تھانہ علاقے کے عباس علی ابن انسان علی جمعہ کو ہر گاؤں بازار میں پنکھا ٹھیک کروانے گئے تھے شام پانچ بجے واپس آکر جیسے ہی وہ اپنے گھر کے باہر بیٹھے تبھی ان کا ہمسایہ رام پال جیسوال اور اس کا لڑکا شیلندر جیسوال، اس کی بیوی، داماد پلو کی عباس علی اور اس کی بیوی قمرالنساء سے لڑائی ہونے لگی۔ بات طول پکڑی تو ان چاروں لوگوں نے میاں بیوی پر حملہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے مسلم جوڑے کو لاٹھی ڈنڈوں اور لوہے کی راڈ سے پیٹ پیٹ کر موقع ہی پر ہلاک کر دیا۔ 50 برس کے عباس علی نے اور 48 برس کی قمرالنساء نے موقع ہی پر دم توڑ دیا جبکہ ان کی 11 برس کی بیٹی یاسمین نے بھاگ کر جان بچائی۔ اطلاعات کے مطابق عباس علی کے بیٹے شوکت کا مخالف فریق کی لڑکی سے معاشقہ چل رہا تھا۔ شوکت 2020 میں اس کی نابالغ لڑکی کو لیکر فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے معاملے میں کیس درج کر شوکت کو جیل بھیج دیا تھا اس کے بعد لڑکی کے اہل خانہ نے اس کی شادی کردی تھی۔

مزید پڑھیں: مسلم لڑکے پر ہندو لڑکی کو شادی کا جھانسہ دینے اور پٹائی کا الزام

جون ماہ میں شوکت نے جیل سے رہائی کے بعد مخالف فریق کی لڑکی کو لے کر دوبارہ فرار ہو گیا تھا۔ اسی رنجش میں عباس علی اور ان کی بیوی قمرالنساء کے مابین پہلے زبانی طور پر لڑائی ہوئی اس کے بعد حملہ آوروں نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس معاملے میں تین لوگوں کی گرفتاری ہوچکی ہے جبکہ دو افراد کی تلاش جاری ہے۔

Last Updated : Aug 21, 2023, 8:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.