اس پروگرام میں ہندو۔ مسلم یکجہتی کے فروغ کے لیے مسلمانوں نے ہندو بھائیوں کے ساتھ ہولی کھیل کر قومی اتحاد کا پیغام دیا ہے۔
اس دوران عبداللہ خالد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا اہم مقصد ہے قومی اتحاد، ہندو۔ مسلم بھائی چارہ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت جب پوری دنیا میں نفرت کا ماحول ہے، اس وقت کاشی کی سرزمین سے محبت کا پیغام عام کرنے کا کام کر رہے ہیں۔
شہری ترقیاتی امور کے افسر وشال نے کہا کہ ضلع انتظامیہ شہر کے سماجی کارکنوں کے ساتھ مل کر ایسے پروگرام کے فروغ پر کام کرتی ہے، جس سے سماج میں بہتر پیغام جائے۔
انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے اس نوعیت کے پروگرام کافی معنویت رکھتے ہیں۔
اس موقع پر احمد اعظمی مادھوری بنارسی شہاب الدین لودھی کے علاوہ دیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔