اترپردیش کے بہرائچ ضلع کے تھانہ جرول میں سڑک کے کنارے سے نوجوان کی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں بعد سنسنی پھیل گئی، جس کے بعد مقامی کے لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی، موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کی تحقیق کی تو جرول علاقے کے بی جے پی رہنما رام سنگھ ورما کے بیٹے سنت بلی کی شناخت ہوئی ۔
اطلاع کے مطابق ، متوفی جرول روڈ میں موٹرسائیکل پارٹس کا دکان چلاتا تھا،شام کو دکان بند کرنے کے بعد مقتوک گھر کے لئے روانہ ہوا ،لیکن دیر رات تک گھر نہیں پہنچا ،گھر والوں نے سوچا کہ وہ سسرال گیا ہوگا، لیکن صبح روڈ کے کنارے سے سنت بلی کی لاش برآمد ہوئی۔
اس واقعے کی خبر پورے علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی، جس کے بعد بی جے پی کے سیکڑوں کارکنان تھانہ پہنچ کر ہنگامہ کرنے لگے ، پولیس نے مشتعل ہجوم کو شانت رہنے کی اپیل کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بہرائچ روانہ کردیا۔
دوسری جانب مقتول کے والد رام سنگھ نے کہا کہ میرے بیٹے کا قتل کیا گیا ہے ،فی الحال پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے