ETV Bharat / state

بارہ بنکی: شادی کا پیسہ جمع کرنے کے لیے پجاری کا قتل - urdu news

اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے رام سنیہی گھاٹ کوتوالی حلقے میں 25 مئی کو ہوئے پجاری کے قتل کا پولیس نے انکشاف کر دیا ہے۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے پجاری کا قتل 10 ہزار روپے کے لیے کیا تھا۔ کیونکہ اسے اپنی شادی کے لیے 50 ہزار روپے کا انتظام کرنا تھا۔

بارہ بنکی : شادی کا پیسہ جمع کرنے کے لئے پجاری کا قتل

author img

By

Published : Jul 9, 2021, 7:16 PM IST

ایڈشنل ایس پی ساؤتھ منوج پانڈے نے بتایا کہ 26 مئی کو رام سنیہی گھاٹ کوتوالی حلقے کے کھمولی گاؤں کے ہنومان مندر میں پجاری سریش چند کا قتل کیا گیا تھا۔

بارہ بنکی : شادی کا پیسہ جمع کرنے کے لئے پجاری کا قتل

اس معاملے کی تفتیش جاری تھی۔ 9 جولائی کو اس معاملے کے ملزم دیش راج کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دیش راج پڑوس کے گاؤں سرائیں برائی کا رہنے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیش راج نشے کا عادی ہے شخص ہے ۔

اس کو کسی نے 50 ہزار روپئے میں شادی کروانے کا بھروسا دلایا تھا۔

پجاری نے 10 ہزار روپئے میں گیہوں فروخت کیا تھا۔اس بات کی خبر قاتل کو تھی ۔اسی وجہ سے وہ رات ایک بجے مندر پہونچا اور بکسے سے پیسہ نکالنے لگا۔

اسی دوران پجاری جاگ گیا۔ دیش راج نے نکولی سریہ سے پجاری پر وار کیا اور فرار ہو گیا۔

مزید پڑھیں:

دیش راج پولیس کو گمراہ کر رہا تھا۔ اسی دوران پولیس کے ہاتھ دیش راج کی خون آلودہ پینٹ ملی۔ جس سے اس معاملے کا انکشاف ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.