ETV Bharat / state

Double Murder in Muzaffarnagar: مظفرنگر میں جوڑے کا قتل - پرانی رنجش کے سبب ہوا قتل

ضلع مظفر نگر ضلع کے جنسٹھ کوتوالی تھانہ علاقے کے کھلواڑہ گاؤں کے ساکن ہرپال اپنی اہلیہ کوشل کے ہمراہ منگل کو مظفر نگر کورٹ کی تاریخ سے واپس لے کر آرہے تھے کہ راستہ ہی میں کسی نے ان کا قتل کردیا،بتایاجارہا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے دونوں کو چاقو سے پے درپے حملہ کر کے ان کا قتل کردیا۔ Muzaffarnagar Police Action On Murder Of A Couple

بیوی کا قتل
بیوی کا قتل
author img

By

Published : Apr 27, 2022, 12:03 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر ضلع میں ایک دلخراش معاملہ منطر عام پر آیا ہے،بتایاجارہا ہے پرانی دشمنی کے سبب نامعلوم افراد نے ایک جوڑے کا قتل کردیا۔ بتایاجارہا ہے کہ مقتول خاوند اور اہلیہ جب مظفر نگر کورٹ سے سماعت کی نئی تاریخ لے کر اپنے گاؤں جارہے تھے کہ راستہ میں نامعلوم افراد نے ان کا قتل کردیا، قاتل موقع وارادت سے فرار ہونے میں کامیاب رہا، جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی، پولیس موقع واردات پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس معاملہ کی تفتیش میں مصروف ہے۔ Double Murder in Muzaffarnagar Stirred up Couple With Sharp Weapons

بیوی کا قتل

مظفرنگر ضلع میں جنسٹھ کوتوالی تھانہ علاقے کے کھلواڑہ گاؤں میں رہنے والا ہرپال اپنی اہلیہ کوشل کے ہمراہ منگل کو مظفرنگر کورٹ سے واپس آرہے تھے کہ راستہ ہی میں کسی نے ان کا قتل کردیا، بتایاجارہا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے دونوں کو چاقو سے پے درپے حملہ کر کے ان کا قتل کردیا۔

مزید پڑھیں:Four Killed in Land Dispute: زمینی تنازعہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل

ادھر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھیشیک یادو اور ایس پی دیہات اتل سریواستو، جنسٹھ کوتوالی انچارج ببلو سنگھ ورما کے ساتھ بھاری پولیس فورس کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ایس ایس پی مظفر نگر ابھیشیک یادو نے بتایا کہ ہلاک شدہ ہرپال اور اس کے دو بیٹے جوہرا گاؤں میں قتل کے سلسلے میں اب بھی جیل میں ہیں۔ اسی دشمنی کی بنا پر یہ واردات 1 سال قبل قتل ہونے والے نوجوان کے بھائی نے کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.