جب یہ معاملہ منظر عام پر آیا تو ہنگامہ برپا ہو گیا۔
جیل انتظامیہ کے ذریعے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور جیل کی طرف سے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
تھانہ گاگالہیڈی کے گاوں سید ماجرا کا ساکن اعظم اپنی بیوی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔
جیل انچارج ڈاکٹر وریش راج نے بتایا کہ اتوار کی صبح بیت الخلاء جانے پر اعظم اور انور کے درمیان توتو میں میں ہو گئی جس کے بعد دونوں کے درمیان مار پیٹ شروع ہو گئی جس دوران انور نے گلا دبا کر اعظم کا قتل کر دیا۔
کچھ ہی دیر میں جنکپوری پولیس جائے واقعہ پر پہنچنے کے بعد انور کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔
جیلر راجیش پانڈے کی طرف سے انور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
انور بھی بیوی کے قتل کے الزام میں ایک برس سے جیل میں قید ہے۔
ایس پی سٹی ونیت بھٹناگر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد قتل کی حقیقی وجہ معلوم ہو سکے گی۔ اس معاملے کی قانون کے مطابق سینیئر افسران جوڈیشیل انکوائری کر رہے ہیں۔