ریاست اتر پردیش میں لگاتار ہو رہی بارش سے ندیوں کا پانی اب طغیانی حالت میں ہے۔ جس کی وجہ سے ندیوں کی آبی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ نے مرادآباد سے نکل رہی رام گنگا ندی کا جائزہ لیا۔ رام گنگا ندی کی آبی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ کالا گڑھ ڈیم برج سے 42996کیو سیک پانی چھوڑا گیا ہے، اس وجہ سے بھی طغیانی دیکھی جارہی ہے۔ وہیں رام گنگا ندی 28 سینٹی میٹر خطرے کے نشان سے فی الحال نیچے ہے۔