اکھل بھارتیہ امبیڈکر یوک سنگھ کی جانب سے 26 نومبر کو بڑے پیمانہ پر یوم آئین منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے اکھل بھارتیہ امبیڈکر یوک سنگھ کے ضلع صدر ایم پی سنگھ نے بتایا کہ آئندہ 26 نومبر کو ہر سال کی طرح اس سال بھی ’یوم آئین‘ منایا جائےگا جس کو لیکر تیاریاں جارہی ہیں۔
26 نومبر 1949 کو بھارت کا آئین تیار ہوا تھا اور 26 جنوری 1950 کو اسے عمل میں لایا گیا تھا۔