چیکو پھل کی کھیتی کرنے والے کاشتکار اور جان کاروں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کی چیکو پھل سال میں دوبار آتا ہے۔ فروری سے جون تک اور ستمبر سے اکتوبر تک پھول آنے سے لے کر پھل آنے تک کا وقت لگتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک درخت پر تقریبا 25000 سے لے کر3000 ہزار تک پھل آتا ہے ۔کیو نکہ فصل سال میں دو بار آتی ہے ۔چیکو پیڑ پر نہیں پکتا بلکہ اس کو ایک ڈبے میں رکھ کر پکایا جاتا ہے- اس کو پکانے کے لیے بڑی الائچی کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سال چیکو کی فصل بہت اچھی ہوئی ہے لیکن طوفان بارش اور ہوا سے جو چیکو کا پھول جھڑ کر نیچے گر گیا ہے وہ کاشتکاروں کے لیے نقصان کا سبب بن سکتا ہے