ETV Bharat / state

lok Sabha Election منا عالم سماج وادی پارٹی نوئیڈا مہانگر مزدور سبھا کے صدر منتخب

نوئیڈا پریس کلب میں پریس کانفرنس میں موجود مہانگر صدر ڈاکٹر اشرے گپتا نے کہا کہ کنٹریکٹ سسٹم ختم ہونا چاہیے اور اگر نوئیڈا میں مزدوروں کے ساتھ کوئی حادثہ یا ناخوشگوار واقعات ہوتا ہے تو انہیں انصاف نہیں ملتا اور نہ ہی ان کے لیے کوئی پالیسی بنائی جاتی ہے۔ بعد میں ان کے اہل خانہ افسران کے چکرکاٹتے رہتے ہیں۔

منا عالم سماج وادی پارٹی نوئیڈا مہانگرمزدورسبھا کے صدر

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 5:03 PM IST

2024 میں ہونے والےلوک سبھا انتخابات کے پیش نظرسماجوادی پارٹی نے اپنی تیاریاں زوروں سے شروع کر دی ہے اس کے لیے مختلف اضلاع میں نئی باڈی تشکیل دی جا رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر منا عالم کو سماج وادی پارٹی نوئیڈا مہانگر مزدور سبھا کا صدر بنایا گیا، جب کہ سلیم سیفی، لوہا سنگھ یادو، شمیم ماسٹر اور مزمل برکاتی کو نائب صدور بنایا گیا،وہیں موتی لال یادو کو جنرل سکریٹری، فیروز انصاری کو خزانچی، محمد نثار ، بہادر، سونی لال مانجھی، خورشید عالم، اشرف انصاری، محمد علی، محمد صدام کو سیکرٹری بنایا گیاہے۔ جبکہ انوپ سنگھ کو میڈیا انچارج اور احسان، اجے پال، شکیل انصاری، عبدل، وکرم، محمد یونس، گڈو پینٹر، محمد سونو کو سیکرٹری بنایا گیا۔ قادر انصاری، محمد گڈو، راشد انصاری، فیروز انصاری، منگل شاہ، نور عالم، شیام، دھیریندر جھا کو ممبر بنایا گیا۔

نوئیڈا پریس کلب میں پریس کانفرنس میں موجود مہا نگر صدر ڈاکٹر اشرے گپتا نے کہا کہ کنٹریکٹ سسٹم ختم ہونا چاہیے، اور اگر نوئیڈا میں مزدوروں کے ساتھ کوئی حادثہ یا ناخوشگوار واقعات ہوتے ہیں۔ تو انہیں انصاف نہیں ملتا اور نہ ہی ان کے لیے کوئی پالیسی بنائی جاتی ہے، بعد میں ان کے اہل خانہ افسران کے چکر کاٹتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:House Collapse in Bulandshahr بلند شہر میں مکان کی چھت منہدم، چار لوگوں کی موت

ڈاکٹر اشرے گپتا نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت کسانوں، نوجوانوں اور مزدوروں کے خلاف کام کر رہی ہے، ہم سب کو اس بارے میں خبردار کرنے کی ضرورت ہے، لوک سبھا کے بوتھ انچارج اور سابق ضلع صدر ویر سنگھ یادو نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت صرف سرمایہ داروں کے لیے کام کر رہی ہے، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج مزدور طبقہ بہت متاثر ہوا ہے، سماج وادی پارٹی تمام محنت کش بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔
اس دوران وکاس یادو، شکیل سیفی، دیویندر گجر، گورو کمار یادو، ببلو چوہان، محمد تسلیم، مہکار سنگھ توار، بابولال بنسل، تنویر حسین، ساحل چودھری اسامہ عالم وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.