مرادآباد میں 12 اکتوبر کونگرنگم کی کچڑا گاری پر چڑھے ایک صفائی ملازم بجلی کے تار سے ٹکرانے کی وجہ سے بری طرح سے جھلس گیا تھا، جس کے بعد آج دہلی کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔
اب صفائی ملازم رتک کے اہل خانہ نے تھانہ کٹ گھر کے سامنے واقع ہائی وے میں لاش کو رکھ کر کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔لوگوں کے مظاہرے کے دوران سڑک پر جام لگنے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطار کھڑی ہوگئی ہے۔
ایس پی سٹی امت آنند نے کہا کہ 12 اکتوبر کو نگر نگم کے ایک صفائی ملازم کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جھلس گیا تھا، جس کے بعد اسے دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن آج اس کی موت کی خبر سامنے آنے سے ملازم کے اہل خانہ نے سڑک جام کرکے احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا۔ ہم نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ جلد از جلد اس کی کارروائی شروع کی جائے گی۔