ETV Bharat / state

Municipal Board Rampur: میونسپل بورڈ رامپور کا صفائی کے معاملے میں ملک بھر میں 34واں مقام پر - رامپور کی میونسپلٹی کا 34 واں مقام

صفائی متر سرکشا چیلنج کی رپورٹ میں اترپردیش کے رامپور کی میونسپلٹی کا 34 واں مقام آیا ہے۔ اس کا سہرا رامپور کی میونسپل بورڈ Municipal Board Rampur کی چیئرپرسن فاطمہ جبیں کے سر جاتا ہے جو سماجوادی پارٹی کے سرگرم رکن اور سابق چیئرمین اظہر احمد خاں کی اہلیہ ہیں۔

میونسپل بورڈ رامپور کا صفائی کے معاملے میں ملک بھر میں 34واں مقام پر

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 8:53 PM IST

رامپور نگر پالیکا Rampur Municipality کا صفائی کے معاملے میں پورے بھارت میں 34 واں مقام آیا ہے۔ یہ بات صفائی متر سرکشا چیلنج کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔ جس کا سہرا رامپور میونسپل بورڈ چیئرپرسن فاطمہ جبیں کو جاتا ہے جنہوں نے کورونا کے ایام میں شہر کی صفائی اپنی نگرانی میں کرائی اور ابھی بھی وہ محلوں میں گھوم کر صفائی کرا رہی ہیں۔ ساتھ ہی لاپرواہی برتنے پر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی بھی کر رہی ہیں۔ 34 واں مقام حاصل کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فاطمہ جبیں نے اپنے میونسپل بورڈ سے متعلق کئی اہم باتوں کا تذکرہ کیا۔بھارت میں صفائی متر سرکشا چیلنج کا ایک گروپ بنایا گیا تھا۔ پورے ملک کے بلدیہ کے اداروں کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ان میں رامپور کا نام تین سے دس لاکھ آبادی والے شہر میں درج تھا۔

میونسپل بورڈ رامپور کا صفائی کے معاملے میں ملک بھر میں 34واں مقام پر

جن میں مرادآباد، بریلی، متھرا سمیت 246 شہر شامل تھے۔ ان شہروں کا جب کمیٹی نے سروے کیا تو رامپور شہر کو 51 اعشاریہ صفر چھ فیصد نمبر ملے اور وہ 34 ویں مقام پر رہا۔ جبکہ مرادآباد 43 ویں، متھرا اور ورنداون 45 ویں اور بریلی 60 ویں مقام پر آئی ہے۔ اس دوران فاطمہ جبیں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ صفائی کے معاملے میں جو خامیاں رہ گئی ان کی اصلاح کی جائے گی اور جلد ہی رامپور کو اول مقام بھی حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Fatima Jabin Suicide Threats: رامپور میونسپل چیئرپرسن فاطمہ جبیں کا خودکشی کا انتباہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.