ETV Bharat / state

ممتاز پارک: نام تبدیلی کے بعد مختار عباس نقوی نے نئے نام کا افتتاح  کیا - سماجوادی حکومت

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع رکن پارلیمان اعظم خاں کے ذریعہ تعمیر کردہ ممتاز پارک کا نام تبدیل کرکے 'مولانا ابوالکلام آزاد پارک' کر دیا گیا ہے۔ آج مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے رامپور پہنچ کر پارک کے نئے نام کا افتتاح کیا۔

Mumtaz Park: Inauguration by Mukhtar Abbas Naqvi after renaming
ممتاز پارک: نام تبدیل ہونے کے بعد مختار عباس نقوی کے ذریعہ افتتاح
author img

By

Published : Dec 8, 2020, 3:43 PM IST

Updated : Dec 8, 2020, 7:59 PM IST

سماجوادی پارٹی کے سابق وزیر اور موجودہ رکن پارلیمان اعظم خاں کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے ان کی رہائش گاہ کے نزدیک واقع ممتاز پارک کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ممتاز پارک کا اب نیا نام مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کے نام پر رکھا گیا ہے۔

ممتاز پارک: نام تبدیل ہونے کے بعد مختار عباس نقوی کے ذریعہ افتتاح

اس موقع پر مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے رامپور پہنچ کر اس پارک کے نام کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد رامپور کے پہلے رکن پارلیمنٹ اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم بنائے گئے تھے۔ ان کا ملک کی ترقی میں کافی اہم رول رہا ہے۔

اس پارک کی تعمیر رکن پارلیمان اعظم خاں نے اپنی سماجوادی حکومت میں سن 2005 میں عوام کی سیر و تفریح کے لئے کرائی تھی۔ ریاست میں یوگی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ پارک عوام کے لئے بند تھا۔

Mumtaz Park: Inauguration by Mukhtar Abbas Naqvi after renaming
ممتاز پارک: نام تبدیل ہونے کے بعد مختار عباس نقوی کے ذریعہ افتتاح

اب نام تبدیلی کا عمل مکمل ہو جانے کے بعد امید جتائی جا رہی ہے کہ اس پارک کے دروازے دوبارہ عوام کے لئے کھول دیے جائیں گے۔

Last Updated : Dec 8, 2020, 7:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.