مئو ضلع سے بی ایس پی رکن اسمبلی مختار انصاری کی بارہ بنکی کی ایک عدالت میں 14 جون کو فرضی کاغذات کے سہارے ایمبولینس کا رجسٹریشن کرانے کے معاملے میں پیشی ہوگی۔ وہیں دوسری جانب اس معاملے میں فرار چل رہے ان کے تین ساتھیوں پر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ پنجاب کی روپڑ جیل بندی کے دوران اسپتال کے آنے جانے میں مختار انصاری جس ایمبولینس UP41AT7171 کا استعمال کرتے تھے، وہ بارہ بنکی میں فرضی کاغذات سے رجسٹرڈ کرائی گئی تھی۔
معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے کوتوالی شہر میں مقدمہ درج کیا تھا، پولیس نے تفتیش کے دوران کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا تھا. کچھ روز قبل بارہ بنکی پولیس مختار انصاری سے پوچھ گچھ کرنے باندہ جیل گئی تھی۔
بارہ بنکی پولیس مختار انصاری کو عدالت میں 14 جون کو پیش کر کے ان کا بیان درج کرائے گی۔
اس پی یمونا پرساد کے مطابق اس معاملے میں فرار چل رہے مختار کے ساتھی آنند یادو اور مجاہد خان پر 25-25 ہزار اور شاہد پر 20 ہزاد روپئے کا اعلان کیا گیا ہے۔