ETV Bharat / state

یوگی حکومت مختار انصاری کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کی تیاری میں - مختار انصاری اترپردیش اسمبلی کی رکنی

اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت بی ایس پی کے رکن اسمبلی مختار انصاری کی اترپردیش اسمبلی کی رکنیت کو ختم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

مختار انصاری اترپردیش اسمبلی کی رکنیت کھو سکتے ہیں

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 12:42 PM IST

یوگی حکومت بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رکن اسمبلی مختار انصاری کی یوپی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ انصاری اترپردیش اسمبلی میں مئو حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اترپردیش کے پارلیمانی امور کے وزیر سریش کھنہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس معاملے میں قانونی رائے لی جارہی ہے۔ 'اگر کوئی رکن 60 دن سے زیادہ وقت تک ایوان سے غیر حاضر رہتا ہے تو ایسی صورت میں قانون کے مطابق اس کی رکنیت منسوخ کی جاسکتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر کوئی اس کی رکنیت منسوخ کرنے کے لئے کوئی درخواست داخل کرتا ہے تو حکومت اس بارے میں فیصلہ کرسکتی ہے۔ اسمبلی کے اسپیکر ہریدے نارائن ڈکشٹ نے بھی کہا کہ یہ معاملہ زیر غور ہے۔'

مزید پڑھیں :دادا مجاہد آزادی، نانا مہاویر چکر فاتح ، جانئے مختار انصاری کی پوری کہانی

واضح رہے کہ مختار انصاری جنوری 2019 سے پنجاب کی روپ نگر جیل میں بند تھے، لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انصاری کو بدھ کے روز واپس باندا جیل لایا گیا تھا۔ وہ اکتوبر 2005 سے جیل میں ہیں لیکن وہ عدالت کی اجازت سے اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لیتے رہے ہیں۔ جیل میں رہتے ہوئے مختار انصاری نے سنہ 2007، 2012 اور 2017 کے الیکشن بھی جیتا۔

تاہم یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد اس نے جیل میں بند رکن اسمبلی کو اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے اقدام کی سخت مخالفت کی۔

2019 میں انصاری کو پنجاب منتقل کردیا گیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے کسی اسمبلی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔ ریاست اور دیگر مقامات میں ان کے کے خلاف 52 مقدمات درج ہیں اور ان میں سے 15 مقدمے کی سماعت چل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.