ETV Bharat / state

مختار انصاری کو لے جانے والی ایمبولینس بارہ بنکی پہنچی - chandigarh una highway dhaba

رکن اسمبلی مختار انصاری کو جس ایمبولینس میں موہالی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا وہ چنڈی گڑھ - اونا شاہراہ پر ایک ڈھابے کے قریب لاوارث حالت میں پائی گئی ہے۔

مختار انصاری کی ایمبولینس بارہ بنکی پہونچی

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 5:33 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں گزشتہ کچھ دنوں سے سرخیوں میں چل رہی UP41AT7171 نمبر کی ایمبولینس منگل کی صبح بارہ بنکی پہنچ چکی ہے۔ دراصل بارہ بنکی پولیس نے اسے پنجاب میں چنڈی گڑہ-اونا شاہراہ سے برآمد کیا ہے۔

مختار انصاری کو لے کر جانے والی ایمبولینس بارہ بنکی پہنچی

دوسری جانب اسی ایمبولینس کے معاملے میں بارہ بنکی پولیس نے مئو سے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔

دراصل پورا معاملہ یہ ہے کہ کچھ روز قبل پنجاب میں مختار انصاری کو روپڑ جیل سے موہالی لے جایا گیا تھا، اس وقت مختار انصاری اسی ایمبولینس میں سوار تھے۔ ایمبولینس کا رجسٹریشن بارہ بنکی کا ہونے کی وجہ سے معاملے کی تحقیقات کی گئی، جس میں یہ پایا گیا کہ گاڑی کا اندراج فرضی کاغذات کی بنیاد پر کرایا گیا ہے۔ اس کے بعد اے آر ٹی او کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

اس معاملے میں پولیس نے تین ٹیمیں تشکیل دے کر الگ الگ جگہوں پر اس کی تلاش شروع کی گئی، ان میں سے پنجاب بھیجی گئی ٹیم اس ایمبولینس کو برآمد کر کے اپنے ساتھ لائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مختار انصاری کی ایمبولینس لاوارث حالت میں پائی گئی

اطلاعات کے مطابق مختار انصاری کو لے کر جانے والی یہ ایمبولینس تمام تر سہولیات سے لیس ہے اور یہ بُلیٹ پروف بھی ہے، فی الحال پولیس نے اس ایمبولینس کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.