ETV Bharat / state

مختار عباس نقوی نے اکھلیش یادو اور کیجریوال پر تنقید کی - ضلع پنچایت صدر حلف برداری پروگرام

اپنے دو روزہ دورے پر رامپور پہنچنے والے مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے اکھلیش یادو اور اروند کیجریوال پر تنقید کی۔

مختار عباس نقوی نے اکھلیش یادو اور کیجریوال پر تنقید کی

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 10:46 AM IST

مرکزی کابینہ کے وزیر مختار عباس نقوی اپنے دو روزہ دورے کے دوران اتوار کی شام اترپردیش کے ضلع رامپور پہنچے۔ رامپور پہنچنے پر بی جے پی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

مختار عباس نقوی نے اکھلیش یادو اور کیجریوال پر تنقید کی

مختار عباس نقوی آج ضلع پنچایت صدر کی حلف برداری تقریب میں حصہ لیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'اپوزیشن پنچایت انتخابات میں بی جے پی کی فتح پر وہ ماتم کررہی ہے۔'

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کابینہ کے وزیر مختار عباس نقوی نے 'پاپولیشن کنٹرول ایکٹ پر کہا کہ 'جو لوگ آبادی پر قابو پانے کے مشن پر فرقہ واریت اور سیاست کرنا چاہتے ہیں وہ معاشرے کے لئے فائدہ مند نہیں ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے دیے گئے بیان، بی جے پی کے گنڈے سڑکوں پر ہیں اور یوگی آدتیہ ناتھ کے کہنے پر کام کررہے ہیں، کا جواب دیتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ 'وہ چیخ چیخ کر بی جے پی کی جیت پر ماتم کررہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: آبادی کنٹرول مشن پر ٹکراؤ ملک و سماج کے مفاد میں نہیں: نقوی

انہوں نے کہا کہ 'یہ ابھی شروعات ہے 2022 اسمبلی انتخابات میں ان کی حالت اور بھی بدتر ہوگی۔ اروند کیجریوال کے اتراکھنڈ میں بجلی مفت دینے کے بیان پر انہوں نے کہا کہ 'کیجریوال کرنے میں زیرو ہیں اور دھرنے میں ہیرو ہیں۔

ہم آپ کو بتادیں کہ رام پور میں ڈسٹرکٹ پنچایت صدر اور بلاک چیف کے انتخاب میں بی جے پی نے اپنا پرچم لہرایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.