حکومت ہند میں اقلیتی بہبود کے وزیر مختار عباس نقوی جمعہ کے روز پریاگ راج کا دورہ کیا۔ پریاگ راج کے دورے کے دوران انہوں نے اپنے آبائی گاؤں پرتاپ پور بھداری بھی گئے۔ آبائی گاؤں پہنچنے کے بعد اقلیتی وزیر نے اپنے آبا و اجداد کی قبر کی زیارت کی اور لوگوں کو حضرت امام کے تعلق سے انسانیت کا سبق سکھایا۔
اس دوران وزیر موصوف نے لوگوں سے اپیل کی کہ 'کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے وہ محرم کی تقاریب کا اہتمام کریں۔ وزیر نے کہا کہ آج پورا ملک کورونا وائرس کے زد میں ہے۔
اس دوران انہوں نے حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس رہنما راہل گاندھی کو بھولنے کی بیماری ہے۔ راہل گاندھی جو صبح سنتے ہیں وہ شام میں بھال جاتے ہیں'۔
مختار عباس نقوی نے راہل گاندھی کے بعد کانگریس پارٹی کی ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک ہونے کے بعد اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نہ پہلے ٹوئٹر کے ساتھ تھے اور نہ اب ہیں'۔
مزید پڑھیں:
متنازعہ زرعی قوانین سے اترپردیش انتخابات میں بی جے پی کو نقصان ہوگا: برق
انہوں نے کہا کہ کانگریس اور راہل گاندھی کو سوچنا چاہیے کہ جب بی جے پی رہنماؤں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کیے جارہے تھے، تب کانگریس کے لوگوں کا رد عمل کیا تھا۔ اقلیتی بہبود کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ اپوزیشن، پی ایم مودی کو بدنام کرنے کی پوری کوشش کررہا پے۔
نقوی نے مانسون سیشن کے دوران پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر بھی رد عمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'پارلیمنٹ میں حزب اختلاف پی ایم مودی سے لڑتے ہوئے، مارشل سے بھی لڑگئے۔ پارلیمنٹ میں جس طرح سے توڑ پھوڑ ، ہاتھا پائی ہوئی وہ جمہوری اقدار کے لیے شرمناک ہے۔