ETV Bharat / state

محرم الحرام پرتعزیہ فروخت کرنے والے مایوس کیوں ؟ - کورونا وبا

کورونا وبا کی وجہ سے محرم الحرام کے موقع پر تعزیہ خریدنے اور بیچنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محرم الحرام: تعزیہ بنانے والوں کا درد
محرم الحرام: تعزیہ بنانے والوں کا درد
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 1:45 PM IST

کورونا وبا کی وجہ سے محرم الحرام کے موقع پر لکھنؤ میں تعزیہ خریدنے اور بیچنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سابقہ سالوں کی طرح امسال تعزیہ بنانے والے دکان نہیں لگا پا رہے ہیں لیکن مولانا کلب جواد کے دھرنا پر بیٹھنے کے چلتے حکومت نے تعزیہ خرید و فروخت کی اجازت دے دی ہے۔

محرم الحرام: تعزیہ بنانے والوں کا درد

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران نیاز علی نے بتایا کہ 'ہم لوگ ہمیشہ سے سلطانیہ مدارس میں تعزیہ کی دکان لگاتے ہیں۔ یہاں پر مختلف اضلاع سے عقیدت بند تعزیہ ہدیہ کروانے آتے ہیں لیکن اس بار ضلع انتظامیہ نے سختی سے منع کر دیا، جس وجہ سے ابھی تک دکان نہیں لگ پائی تھی۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمارا بڑا نقصان ہو رہا ہے کیونکہ سختی کی وجہ سے کسٹمر بھی نہیں آ رہے ہیں۔ تعزیہ ساز نے بتایا کہ اسی سے ہمارے پریوار کے اخراجات پورے ہوتے ہیں۔ ہم لوگ پانچ چھہ ماہ پہلے سے ہی تعزیہ بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ اگر ہماری تعزیہ نہ خریدی گئی تو ہم اس کا کیا کریں گے؟

اسی طرح دوسرے دکاندار نے بتایا کہ 'کورونا کی وجہ سے بہت زیادہ پریشانی ہو رہی ہے۔ ہم لوگ چھوٹے موٹے کام کر کے زندگی گزار رہے ہیں لیکن حکومت اسے ختم کرنے پر آمادہ ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'حکومت جو بھی قانون بناتی ہے، وہ ہم غریبوں کے لیے ہی ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ متاثر ہم لوگ ہی ہوتے ہیں۔'

قابل ذکر ہے کہ حکومت نے گھروں میں تعزیہ رکھ کر عزاداری کی اجازت نہیں دی تھی، جس کے بعد مولانا کلب جواد نے پریس کانفرنس کی اور علماء کرام کے ساتھ دھرنا پر بیٹھ گئے۔ حالانکہ بعد میں یو پی حکومت نے سبھی اضلاع میں اجازت اس شرط پر دیا کہ صرف گھروں میں تعزیہ رکھ کر عزاداری کریں۔ ساتھ ہی تعزیہ کے خرید و فروخت پر سے پابندی ہٹا لی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.