ETV Bharat / state

بادشاہ شاہجہاں کا 366 واں عرس - خدام روضہ کمیٹی

مغل بادشاہ شاہجہاں کا 366 واں عرس 10 ،11 اور 12 مارچ کو منایا جائے گا۔ اس میں پہلے دن غسل کی رسم ادا کی جائے گی۔ دوسرے دن صندل چڑھایا جائے گا۔ تیسرے دن صبح سے شام تک چادر اور پنکھے چڑھائے جائیں گے۔

author img

By

Published : Mar 10, 2021, 2:12 PM IST

Updated : Mar 10, 2021, 3:01 PM IST

جمعہ کو خدام روضہ کمیٹی کی جانب سے اس بار 1331 میٹر لمبی سترنگی چادر چڑھائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی شام کو 4 فور کورٹ میں لنگر تقسیم کی جائے گی۔ اس دوران کووڈ 19 کی گائڈ لائن کا پوری طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

مغل بادشاہ شاہ جہاں کے عرس کے دوران بدھ کے روز تاج محل کے تہہ خانے میں واقع شاہجہاں اور ممتاز کی اصل قبر بھی کھلیں گی۔ دوپہر دو بجے غسل کی رسم کے ساتھ عرس کا آغاز ہوگا۔

اس سلسلہ میں آثار قدیمہ کے مرکزی دفتر سے اجازت مل گئی تھی۔ ضلع انتظامیہ نے منگل کو عرس کی اجازت دی ہے۔ اب عرس کی وجہ سے بدھ اور جمعرات کو دوپہر کے بعد تاج محل کے سیاحوں کا داخلہ مفت ہوگا۔

واضح رہے کہ ہفتہ کی چھٹی کو بھی اس بار عرس کی وجہ سے تاج محل کھلے گا۔ اس دن بھی مفت داخل ہونے کی اجازت ہوگی

تاج محل آگرہ میں دریائے جمنا کے کنارے واقع ہے اور دریا کا بہتا ہوا پانی اس کے حسن و جمال میں غیر معمولی اضافہ کر دیتا ہے۔ تاہم کافی مدت سے دریا کا پانی جہاں بہت گندہ ہے۔ وہیں کمی کے سبب ٹھہرا ہوا رہتا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے چند روز قبل ہی تقریباً پونے دو کروڑ لیٹر تازہ پانی جمنا میں چھوڑا گیا تھا۔

Last Updated : Mar 10, 2021, 3:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.