لکھنؤ کے بنتھرا پولیس اسٹیشن علاقے میں واقع بیتی گاؤں میں خواتین کے قتل کیس میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ بیتی گاؤں پہنچے۔ بیتی گاؤں پہنچنے پر سنجے سنگھ نے دیپ نارائن تریویدی سے بات کی اور اپنا درد بانٹا۔
ڈسنجے سنگھ نے بتایا کہ 'اس سے پہلے بھی دو تین بار مندر کے احاطے میں چوری ہوچکی ہے۔ جس کا پولیس نے نوٹس نہیں لیا۔ جس کی وجہ سے چوروں کا حوصلہ بڑھ گیا ہے اور انہوں نے اتنا بڑا واقعہ انجام دے دیا۔ انہوں نے اتر پردیش میں ہو رہے براہمنوں کے قتل پر یوگی حکومت پر سخت تنقید کی اور اس واقعے کے جلد از جلد انکشاف کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس سے قبل اتر پردیش لیک فیڈ کے چیئرمین وریندر تیواری بھی واقعے کی اطلاع ملنے پر دیپ نارائن تریویدی کے گھر پہنچے تھے۔ اہل خانہ کو تسلی دیتے ہوئے انہوں جلد از جلد انصاف دلانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ بیتی گاؤں راج ناتھ سنگھ کا گود لیا ہوا گاؤں ہے۔ جس کی وجہ سے سیاسی طور پر بھی اس کی ایک خاص اہمیت ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں راج ناتھ سنگھ کے گود لیے ہوئے گاؤں میں ہوئے خاتون کے قتل پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہی ہیں۔
اس ہلاکت کے بعد بیتی گاؤں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ 'چار سے چھ ماہ کے اندر چور اکثر چوری کی وارداتیں کرتے رہتے ہیں۔