ETV Bharat / state

خاتون نے اپنی ہی تین بیٹیوں کی جان لینے کی کوشش کی، چھوٹی بیٹی کی موت - خاتون ذہنی طور پر بیمار تھی

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں سنسنی خیز سانحہ پیش آیا ہے۔

mother cut 3 daughters neck in meerut
خاتون نے اپنی ہی تین بیٹیوں کی جان لینے کی کوشش کی
author img

By

Published : Dec 10, 2020, 10:35 PM IST

میرٹھ کے برہم پوری تھانہ علاقے میں ایک خاتون نے اپنی ہی تین بیٹیوں اور خود کی جان لینے کی کوشش کی۔ چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے۔

خاتون نے تین بیٹیوں کی گردن پر چھری سے وار کیا، اور خود کی گردن پر بھی چھری چلائی، جس میں چھوٹی بیٹی کی موت ہوگئی ہے، جب کہ دو بیٹیوں سمیت ماں ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہے، جہاں تینوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، پولیس اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

اپنی ہی تین بیٹیوں کی جان لینے کی کوشش

رشتہ داروں کے مطابق خاتون ذہنی طور پر بیمار تھیں، اور ذہنی دورہ پڑنے کے سبب اس نے یہ انتہائی قدم اٹھا لیا۔

آج شام چار بجے خاتون نے اپنی تینوں بیٹیوں کی گردن پر چھری چلادی، اتنا ہی نہیں اس نے خود بھی چھری سے اپنی گردن کاٹنے کی کوشش کی۔ زخم گہرا لگنے کی وجہ سے خاتون کی 2 سالہ بیٹی کی موت ہوگئی، جب کہ دو دیگر بیٹیاں شدید طور پر زخمی ہوئی ہیں۔

خاتون کے رشتہ داروں کے مطابق خاتون ذہنی طور پر بیمار چل رہی تھیں، کبھی بھی اس کو دورہ پڑ جاتا تھا، جس کے سبب وہ عجیب و غریب حرکتیں کرتی رہتی تھیں، آج جب انہیں دورہ پڑا تو انہوں نے اپنی بیٹیوں کی گردن کاٹنے کی کوشش کی۔ جس سے چھوٹی بیٹی کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.