ETV Bharat / state

'ایودھیا میں مسجد کی تعمیر حلال کمائی سے کی جائے گی' - دھنی پور میں مسجد کی تعمیر

ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں مسجد کی تعمیر حلال کمائی سے کی جائے گی۔ مسجد تعمیراتی ٹرسٹ کے مطابق غیر قانونی طریقے سے کمائی جانے والی رقم مسجد کی تعمیر کے لئے استعمال نہیں ہوگی۔

'ایودھیا میں مسجد کی تعمیر حلال کمائی سے کی جائے گی'

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 9:44 AM IST

Updated : Sep 15, 2020, 10:04 AM IST

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے ساتھ ہی مسجد کی تعمیر کی تیاریاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔

ایودھیا کے گاؤں دھنی پور میں سنی وقف بورڈ کو دی گئی 5 ایکڑ اراضی پر مسجد کی تعمیر کی جا رہی ہے۔

مسجد تعمیراتی ٹرسٹ ایودھیا میں تعمیر ہونے والی مسجد کے لئے فنڈ جمع کر رہا ہے۔

انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ٹرسٹ بنایا گیا ہے اور اس کے لئے دو بینک اکاؤنٹز بھی کھولے گئے ہیں۔

شریعت کے مطابق سود، شراب کی تجارت اور ذخیرہ اندوزی سے جمع کی گئی رقم مسجد کی تعمیر میں استعمال نہیں ہوگی۔

سنی وقف بورڈ کے ذریعہ تشکیل دی جانے والی ہند اسلامی ثقافتی فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے سکریٹری اطہر حسین نے یہ اطلاع دی ہے۔

اطہر حسین کے مطابق مسجد کے ساتھ ہی، ریسرچ سنٹر، لائبریری ، کمیونٹی کچن ، میوزیم بھی یہاں تعمیر کیے جانے ہیں۔

مسجد کی تعمیر کے لئے جائز رقم استعمال کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا: لنچنگ کے شکار کی مدد کو کانگریس آگے آئی

اس میں سود، ذخیرہ اندوزی اور شراب سے جمع کی گئی رقم یا غلط طریقے سے کمائی گئی رقم کا استعمال نہیں ہوگا۔

اطہر حسین نے کہا کہ مسجد کی تعمیر کے لئے وہ عطیات قبول کیے جائیں گے جنہیں حلال طریقے سے کمایا گیا ہو۔

غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی رقم مسجد کے لئے استعمال نہیں ہوگی۔

Last Updated : Sep 15, 2020, 10:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.