ETV Bharat / state

بریلی کے درجنوں گاؤں سیلاب سے متاثر

بریلی ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار کا کہنا ہے کہ 'اتراکھنڈ میں ہوئی مسلادھار بارش کے سبب بہیڑی اور میرگنج تحصیل کے تقریباً درجنوں گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔ کہیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بریلی کے درجنوں گاؤں سیلاب سے متاثر
بریلی کے درجنوں گاؤں سیلاب سے متاثر
author img

By

Published : Oct 22, 2021, 4:14 PM IST

اتراکھنڈ میں تین دن کی موسلا دھار بارش کے بعد ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی کے بہیڑی اور میرگنج تحصیل کے درجنوں گاؤں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار اور ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان نے سیلاب سے متاثرہ گاؤں کا معائنہ کیا۔ اُنہوں نے لوگوں سے بات کی اور نقصان کے بابت معلومات حاصل کی۔

ضلع مجسٹریٹ نے اپنے ماتحت افسران سے نقصان کا سروے کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیئے۔ فی الحال سیلاب کی وجہ سے ضلع میں اب تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

بریلی کے درجنوں گاؤں سیلاب سے متاثر
بریلی کے درجنوں گاؤں سیلاب سے متاثر

اتراکھنڈ سے نکلنے والا دریا 'کچھا' بہیڑی سے ضلع کی حدود میں داخل ہوتا ہے اور مزید میرگنج کے راستے رام گنگا میں جا ملتا ہے۔ پہاڑوں پر تین دن کی شدید بارش کی وجہ سے کچھا ندی نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ دونوں تحصیلوں میں کچھا ندی کی وجہ سے درجنوں گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔

بریلی کے درجنوں گاؤں سیلاب سے متاثر
بریلی کے درجنوں گاؤں سیلاب سے متاثر

سیلاب کی وجہ سے گاؤں والوں کی فصلوں کے ساتھ ساتھ ان کی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ضلع مجسٹڑیٹ اور ایس ایس پی نے افسران کے ساتھ مل کر پورے علاقے کا معائنہ کیا۔ سب سے پہلے اُنہوں نے تحصیل بہیڑی میں بارش کے پانی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ڈوڈا شومالی، کتائی میل اور فروز پور سمیت دیگر دیہی علاقوں کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد بریلی شاہراہ پر سیلاب کا پانی، مسافر پریشان

ضلع مجسٹڑیٹ نتیش کمار اور ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان نے بہیڑی کے بعد بہگول اور نانکمتّا کا بھی جائزہ لیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ تحصیل کے ایس ڈی ایم، تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کو ہدایت کی کہ وہ ٹیمیں تشکیل دیں۔ ٹیم ممبران کو متاثرہ علاقوں میں بھیجیں، بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں اور جلد رپورٹ پیش کریں۔

بریلی ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار کا کہنا ہے کہ 'اتراکھنڈ میں ہوئی مسلادھار بارش کے سبب بہیڑی اور میرگنج تحصیل کے تقریبا درجنوں گاؤں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔ کہیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ماتحت افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ سروے کریں اور فصلوں اور دیگر نقصانات کے حوالے سے رپورٹ تیار کریں، تاکہ معاوضے کا عمل شروع کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.