ETV Bharat / state

Manipur Violence منی پور سے ساٹھ سے زائد طلبہ بحفاظت واپس یوپی پہنچے - منی پور کی موجودہ صورتحال

منی پور تشدد میں پھنسے یوپی کے طلباء کو ریاست واپس بھیجنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ امپھال سے 62 طلباء کو لے کر پرواز دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر پہنچی۔ حکومت نے دہلی سے طلبہ کو بسوں کے ذریعے بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچانے کا انتظام کیا۔ UP Students in Manipur

منی پور سے ساٹھ سے زائد طلبہ بحفاظت واپس یوپی پہنچے

author img

By

Published : May 10, 2023, 2:29 PM IST

لکھنؤ: منی پور کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اتر پردیش کی یوگی حکومت نے اپنی ریاست کے طلباء کو بحفاظت باہر نکالنا شروع کر دیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر جنگی بنیادوں پر شروع کی گئی مہم کے تحت 9 مئی تک کل ملاکر 62 طلباء کو منی پور سے نکال کر بحفاظت ان کے گھروں کو بھیجا گیا۔ حکومت نے بقیہ طلباء کو اگلے دو دنوں میں بحفاظت گھر واپس لانے کی تیاری کر لی ہے۔ منی پور میں حکومت نے ریاست کے طلباء اور ان کے خاندانوں کی مدد کے لیے 24x7 کنٹرول روم 1070 قائم کیا ہے۔ یہی نہیں ریاستی حکومت کی درخواست پر منی پور حکومت یوپی کے طلباء کو بحفاظت ایئرپورٹ تک پہنچانے میں بھی مدد کر رہی ہے۔

ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد ریاستی حکومت انہیں بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچانے کے کام کو یقینی بنا رہی ہے۔ مہم کے ریلیف کمشنر آئی اے ایس پربھو نے بتایا کہ تمام طلباء کو تین مختلف راستوں سے دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر لایا جا رہا ہے۔ وہاں سے انہیں وولوو بسوں کے ذریعے ان کی منزلوں پر بھیجا جا رہا ہے۔ کچھ طلباء منی پور سے سیدھے دہلی ہوائی اڈے پہنچے ہیں جبکہ کچھ کو گوہاٹی اور کولکتہ کے راستے دہلی لایا گیا ہے۔ ان سب کو یوپی بھون میں ٹھہرایا گیا تھا اور ان کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں بحفاظت ان کے گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Manipur Violence 'منی پور تشدد میں تقریباً 20 ہزار افراد بے گھر ہوگئے'

ریاستی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ہیلپ لائن پر منی پور میں یوپی کے 136 طلباء کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں۔ ان میں آئی آئی ٹی منی پور کے 52 طلباء، این آئی ٹی امپھال کے 47 طلباء، اسپورٹس یونیورسٹی کے 30 طلباء، میڈیکل کالج کے 2 طلباء، مرکزی زرعی یونیورسٹی کے 3 طلباء اور دو دیگر شامل ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 17 طلباء لکھنؤ کے، 13 پریاگ راج، 10 کانپور نگر، 8 غازی آباد، 6 وارانسی، 8 غازی پور، 4 نوئیڈا اور 4 امبیڈکر نگر کے ہیں۔ طلباء کی دستیابی کی بنیاد پر ریاستی حکومت ٹکٹوں کا انتظام کر رہی ہے۔ طلباء کو بحفاظت ہوائی اڈے تک پہنچانے کے لیے منی پور میں انتظامی حکام کے ساتھ تال میل کیا گیا ہے۔ مقامی کمشنر اتر پردیش کے ذریعہ گوتم بدھ نگر اور غازی آباد کے عہدیداروں کے ساتھ تال میل کرکے سوڈان کے بحران کی طرح طلباء کو بحفاظت ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.