باندہ: ریاست اتر پردیش کے ضلع باندہ میں پیش آئے یمنا کشتی حادثہ میں ہفتہ کی صبح مزید 8 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ تمام لاشیں کشن پور گھاٹ سے برآمد ہوئی ہیں۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں 11 اگست کو ہونے والے حادثے کے بعد سے لگاتار ریسکیو آپریشن کر رہی ہیں۔ اب تک کُل 11 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ Several Killed as Boat Capsizes in Yamuna Banda
واضح رہے کہ 11 اگست کو ضلع کے مارکا کے مقام پر یمنا ندی میں تقریباً 40 مسافروں سے بھری ایک کشتی ڈوب گئی۔ جس میں حادثے کے بعد 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں تھی۔ تو وہیں 15 لوگ تیر کر کسی طرح باہر نکل آئے تھے لیکن 17 لوگ لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ 11 اگست سے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور مقامی پولیس باقیوں کی تلاش کے لیے مسلسل بچاؤ آپریشن کر رہی ہے۔
تقریبا 36 گھنٹے بعد کشن پور گھاٹ سے مزید 6 لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ساتھ ہی باقیوں کی تلاش جاری ہے۔ لوگوں کے بہہ جانے کے خدشے کے پیش نظر دریا میں کئی کلومیٹر تک سرچ آپریشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Boat Capsizes in Yamuna: باندہ کشتی حادثے میں چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، 17 کی تلاش جاری
حادثے کے بعد جمعہ کو مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی جبکہ یوپی حکومت کے وزراء راکیش سچن اور رام کیش نشاد بھی موقع پر پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے دریا میں جاری ریسکیو آپریشن کا جائیزہ لیا وہیں تمام افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ اس کے ساتھ ہی ان لوگوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔