ETV Bharat / state

یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے ریاست میں کچھ بھی کام نہیں کیا: بھارتی شرما - بھارتیہ جنتا پارٹی

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اتر پردیش کانگریس سکریٹری بھارتی شرما نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت نے گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں کچھ بھی کام نہیں کیا ہے۔

اتر پردیش کانگریس سکریٹری بھارتی شرما
اتر پردیش کانگریس سکریٹری بھارتی شرما
author img

By

Published : Sep 26, 2021, 1:39 PM IST

اتر پردیش اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں اور ہر کوئی حکمت عملی بنانے میں مصروف ہے۔ اسمبلی انتخابات کے لیے سیاسی پارٹیاں سیمینار اور جلسۂ عام منعقد کررہی ہیں۔ اگر بات کی جائے ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے اسمولی علاقے کی تو یہاں پر سیاسی سرگرمیاں تیز تو ہیں لیکن خاص بات یہ ہے کہ یہاں انتخابی میدان میں خواتین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

اتر پردیش کانگریس سکریٹری بھارتی شرما

ضلع سنبھل کے اسمولی علاقے میں سماج وادی پارٹی سے رکن اسمبلی پنکی یادو ہیں۔ پنکی یادو دو بار سے اس علاقے کی ایم ایل اے ہیں۔

آئندہ برس اسمبلی انتخابات میں پنکی یادو کے سامنے اتر پردیش کانگریس سکریٹری بھارتی شرما ہیں۔ بھارتی شرما نے پنکی یادو کے مخالف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی شرما نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 'پنکی یادو نے اپنے اسمبلی علاقے میں کوئی کام نہیں کیا۔ یہاں کی سڑکیں خستہ حال ہیں اور انہوں نے اپنے حلقے میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا۔

اس کے علاوہ بھارتی شرما موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے ساڑھے چار سال کے ترقیاتی کارناموں پر بھی جم کر بولیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے ان ساڑھے چار سال میں کچھ نہیں کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.