ETV Bharat / state

مراداباد: پرنسپل کے ہاتھوں طالب علم کی پٹائی، ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہوگیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 12:38 PM IST

student was injured by principal مرادآباد کے تھانہ کنٹھ علاقے میں واقع کرشنا انٹر کالج کے پرنسپل رئیس احمد نے معمولی بات پر طالب علم کو ڈنڈے سے پٹائی کردی ۔اس کی وجہ سے اس کے دائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر ہوگئی

مراداباد کے کالج میں پرنسپل کے ہاتھوں طالب علم زخمی

مرادآباد:ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے کانٹھ تھانہ علاقے میں ہیڈ ماسٹر کے ذریعہ ایک طالب علم کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مرادآباد کے تھانہ کنٹھ علاقے میں واقع کرشنا انٹر کالج کے پرنسپل رئیس احمد نے معمولی بات پر طالب علم کو ڈنڈے سے پٹائی کردی ۔اس کی وجہ سے اس کے دائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر ہوگئی، اس کے علاوہ بچے کا دوسرا ہاتھ بھی زخمی ہوگیا۔

طالب علم کے والد انیل کمار چوہان نے بتایا کہ وہ گاؤں ہلدوا تھانہ سیوہارا ضلع بجنور کا رہنے والا ہے۔ اس کا بیٹا ہرش وردھن چوہان جو کرشنا انٹر کالج، پاٹھنگی، تحصیل کانٹھ، ضلع مراد آباد میں درجہ سات کا طالب علم ہے۔

واقعہ سے متعلق معلومات دیتے ہوئے طالب علم کے والد نے بتایا کہ ہفتہ کے روز ان کا بیٹا اسکول میں دوسرے طلباء کے ساتھ ہاف ٹائم میں کھیل رہا تھا کہ ایک بچے نے جا کر ہیڈ ماسٹر سے شکایت کی کہ ہرش وردھن بچوں کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ پرنسپل نے میرے بیٹے کو اتنا مارا کہ اس کے دائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر ہو گئی اور دوسرا ہاتھ بھی زخمی ہو گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ اگلے دن اتوار تھا اس لیے میں پیر کو پرنسپل سے ملا اور ان سے اس بارے میں شکایت کی، انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہو چکا ہے، اب اس معاملے کو ختم کریں اور اگر آپ کسی افسر کو شکایت کریں گے تو میں آپ کے بیٹے کا نام اسکول سے ہٹا دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:مرادآباد ضلع ہسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت جلد شروع ہونے کا امکان

انہوں نے بتایا کہ آج ہم اس معاملے میں ضلع مجسٹریٹ سے ملنے آئے ہیں اور پرنسپل کو اسکول کے خلاف شکایتی خط سونپ کر کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.