ETV Bharat / state

Khamsa Majalis in Moradabad: مرادآباد کی امام بارگاہ میں خمسہ مجالس کا انعقاد - مرثیہ خوانی کے فرائض عباس حیدر زیدی

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد آزاد نگر امام بارگاہ میں خمسہ مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ moradabad shia community held Khumsa Majalis In Imambargah

Khamsa Majalis In Moradabad
مرادآباد: امام بارگاہ میں خمسہ مجالس کا انعقاد
author img

By

Published : Jul 8, 2022, 4:11 PM IST

مرادآباد: مرادآباد آزاد نگر امام بارگاہ میں شہادت حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے سلسلے میں خمسہ مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مجالس پانچ دن تک جاری رہیں گی۔ مجالس سے مولانا نامدار عباس نے خطاب کیا اور مرثیہ خوانی کے فرائض عباس حیدر زیدی اور ان کے ہمنواؤں نے انجام دیے۔ مولانا نامدار عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے اندر تقوی ہونا بے حد ضروری ہے۔ اگر آپ کے اندر تقوی ہیں تو آپ روزے کی اہمیت، نماز کی اہمیت اور دین اسلام کو اچھی طرح سمجھ پائیں گے۔

خمسہ مجالس کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ والدین کا فرض ہے کہ اپنے بچوں کے اندر دین کا جذبہ پیدا کریں اور ان پر دنیاوی تعلیم کے ساتھ ہی دینی تعلیم پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ آج کے ٹیکنالوجی دور میں کمپیوٹر کی تعلیم بے حد ضروری ہے، ساتھ ہی دینی تعلیم بھی دی جائے۔ مولانا نامدار عباس نے واقعہ کربلا پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کو بھلایا نہیں جاسکتا حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین اسلام کو بچانے کے لیے اپنے نے وفادار بہتر جانشین ساتھیوں کے ساتھ کربلا میں شہادت دی۔ جب بھی شہادت کا ذکر ہوگا تو امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں کو یاد کیا جائے گا اور ان کا ذکر بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: مولانا تنویرعباس نے خمسۂ مجالس کو خطاب کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.