مرادآباد: مجلس علمائے ہند مہاراشٹر کے صدر اور شیعہ عالم دین مولانا سید شباب نقوی اتر پردیش کے مراد آباد کے آزاد نگر ضلع میں علی واحد نقوی کے گھر پہنچے۔ انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شیعہ عالم دین مولانا سید شباب نقوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 12 مارچ کو اتر پردیش کی راجدھانی میں شیعہ مہا سمیلن منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس شیعہ مہا سمیلن کا اہتمام آل انڈیا مجلس علمائے ہند کے قومی صدر مولانا سید کلب جواد کر رہے ہیں۔
مولانا سید شباب نقوی نے کہا کہ اس شیعہ مہا سمیلن کا مقصد اپنی برادری کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔ ہمارے نوجوان برادری کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ برادری کی نئی نسل اس کے لئے آگے آئے۔ ملک کی ترقی، اس عظیم الشان کانفرنس میں 2 خاص پہلو ہیں، پہلا تعلیم اور دوسرا صحت، اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کریں اور ان کی صحت کا خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:Moradabad’s Hindu College Bans Burqa قانونی اعتبار سے ہر کسی کو لباس اختیار کرنے کا حق حاصل ہے ، مفتی فہد علی آزاد
مولانا نے اپیل کی ہے کہ 12 مارچ کو ہونے والے شیعہ مہا سمیلن میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کریں اور مہا سمیلن کو کامیاب بنائیں۔کانفرنس میں ملک کی ہر ریاست سے کم از کم ایک شیعہ عالم دین اور مذہبی رہنما شرکت کریں گے۔ باہر سے کوئی بھی شامل نہیں ہوگا، 12 مارچ سے قبل درگاہ عالیہ نجف ہند جوگی پورہ، تحصیل نجیب آباد، ضلع بجنور میں بھی مہاسممیلن کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں سے اپیل کریں گے کہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کی کوشش کریں۔اس سے ملک و ملت کا مستقبل روشن ہو گا۔