ETV Bharat / state

مرادآباد: بس گری کھائی میں، ایک بڑا حادثہ ٹلا - مرادآباد بس حادثہ

مرادآباد کے قومی شاہراہ 9 پر دیر رات کو ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ہے۔ اس حادثے میں ایک تیز رفتار ڈبل ڈیکر بس 20 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ لیکن خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

بس گری کھائی میں، ایک بڑا حادثہ ٹلا
بس گری کھائی میں، ایک بڑا حادثہ ٹلا
author img

By

Published : Aug 12, 2021, 5:03 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے دہلی۔لکھنؤ قومی شاہراہ 9 پر ایک تیز رفتار ڈبل ڈیکر نجی بس بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ بس ہائی وے پر لگے کریش بیرئیر کو توڑتی ہوئی سڑک سے نیچے 20 فٹ پانی سے بھرے ایک گہری کھائی میں جاگری۔

بس گری کھائی میں، ایک بڑا حادثہ ٹلا

دیر رات اچانک پیش آئے اس سڑک حادثے کی جانکاری قومی شاہراہ میں واقع ٹول پلازہ کے حکام کو دی گئی۔جس کے بعد ٹول پلازہ کے حکام نے مرادآباد پولیس کو اس حادثے کی اطلاع دی۔ جیسے ہی بس حادثے کی اطلاع ملی مراد آباد پولیس افسران کے ساتھ محکمہ صحت ، فائر بریگیڈ ، محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران بھی جائے وقوع پر پہنچے اور بس میں سوار سو سے زائد مسافروں کو بچایا گیا۔

خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔حادثے میں 19 مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں۔تمام زخمی مسافروں کو رام پور ڈسٹرکٹ ہسپتال بھیجا گیا۔ 2 مسافروں کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ہائیر سینٹر ریفر کیا گیا ہے۔

زخمی مسافروں نے بتایا کہ وہ سیتا پور سے آرہے تھے۔وہ بریلی سے بس میں سوار ہوئے تھے، بس تیز رفتار سے چل رہی تھی۔ راستے میں بس کا ڈرائیور تبدیل کر دیا گیا۔ ڈرائیور تبدیل ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی بس اچانک سڑک پر کریش بیریئر سے ٹکرا گئی اور اسے توڑتے ہوئے نیچے کھائی میں جا گری۔ جب بس پانی کے گڈھے میں الٹ گئی تب مسافروں نے بس کی سیٹ کے سہارے کھڑکیوں سے باہر نکل کر اپنی جان بچائی۔

جائے وقوع پر سب سے پہلے پہنچے این ایچ آئی کے ٹول منیجر دگ وجے سنگھ نے پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع کرے تمام زخمیوں کو ہسپتال بھیجا۔

پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی غفلت کی وجہ سے غیر قانونی پرائیویٹ ڈبل ڈیکر بسیں اتر پردیش کی سڑکوں پر کھلے عام چل رہی ہیں اور عام لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سخت احکامات ہیں کہ ایس غیر قانونی طور پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے، لیکن اس کے باوجود ایسی بسیں ہائی وے پر کھلے عام چل رہی ہیں اور ہر روز حادثات کا شکار ہو رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.