ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں شہر کے نائب امام مفتی فہد علی آزاد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے چلتے عید الفطر میں بھی عید گاہ اور مسجدوں میں کی نماز نہیں ہوئی تھی اور اب عید الاضحی کے موقع پر بھی عید گاہ اور مسجدوں میں اجتماعی طور پر نماز ادا نہیں کی جائے گی، لہٰذا اپنے اپنے گھروں میں ہی عید الاضحیٰ کی نماز ادا کریں۔
قربانی کرنے کے حوالے سے مرادآباد نائب شہر امام مفتی سید فہد علی آزاد نے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس 29 ہزار یا اس سے زیادہ کی رقم ہے یا اتنی رقم کے برابر زیورات ہیں تو اس کے اوپر قربانی کرنا واجب ہے۔
انہوں نے کہا کہ قربانی کرنے کے لیے بکرا یا دنبہ لیکر قربانی کرسکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر چھوٹا جانور نہیں خرید سکتا تو بڑے جانور میں اپنا حصہ لے سکتا ہے، قربانی کے جانور میں حصہ لے کر قربانی کے فرائض کو انجام دے سکتا ہے۔