ETV Bharat / state

مرادآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے وشو کرما نام سے زمین خریداری اسکیم کی سوغات دی - ریاست اترپردیش کے مرادآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی

مراد آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے چار نئی اسکیموں کا اعلان کیا ہے جس میں سے ایک اسکیم مرادآباد کے کاریگروں کے لیے نکالی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت کاریگر ایم ڈی اے سے زمین خرید سکتے ہیں اور اس کو اپنی من مرضی بنا کر اپنی تجارتی اور رہائشی اعتبار سے استعمال کر سکتے ہیں۔Moradabad Development Authority

مرادآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے وشو کرما نام سے زمین خریداری اسکیم کی سوغات دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 12:55 PM IST

مرادآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے وشو کرما نام سے زمین خریداری اسکیم کی سوغات دی

مراد آباد:ریاست اترپردیش کے مرادآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے یہاں کے باشندوں کے لئے چار نئی اسکیموں کی شروعات کی ہے۔ مرادآباد ایک صنعتی شہر ہے اور یہاں پر براس کا کام بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے۔ براس کے علاوہ ایلومینیم، کاپر اور دوسری دھات سے بنے برتن اور دیگر اشیاء کا بھی یہاں سے ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔ اور اس کا پورا کریڈٹ یہاں کے کاریگروں کو جاتا ہے جو ایک معمولی سی دھات کو عمدہ شکل دے کر اپنی انگلیوں کے جادو سے بیش قیمتی بنا دیتے ہیں۔

مرادآباد میں کاریگروں کا ایک بڑا طبقہ مسلم برادری سے آتا ہے جو صدیوں سے اپنے ہنر کا استعمال کر کے مرادآباد کا نام روشن کیے ہوئے ہیں۔ مرادآباد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے ان چار اسکیموں میں سے ایک اسکیم انہیں کاریگروں کے لئے رکھی ہے۔ مرادآباد میں کام کرنے والے ان کاریگروں کی تعداد ہزاروں میں ہے اور ان کی کاریگری کی ہی بدولت یہاں کے تاجر بیرونی ممالک سے بڑے بڑے آرڈر لا کر پورا کرتے ہیں اور اِن کاریگروں کی بدولت ہی مرادآباد کا نام پوری دنیا میں روشن ہو رہا ہے۔ آج بھی مراداباد کے مسلم علاقوں کی گلیوں میں یہ کاریگر بستے ہیں اور مرادآباد اور اطراف ہی نہیں بلکہ پوری دنیا اپنے ہنر کا لوہا منوا رہے ہیں۔

مرادآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی وشوکرما ہاٹ اسکیم انہی کاریگروں کے لیے ہے۔ اس اسکیم کا فائدہ مرادآباد کے سبھی کاریگروں کو دیا جائے گا۔اس سے وہ بھی اپنی سہولت کے مطابق کم قیمت میں اپنا خود کا آشیانہ بنا سکیں گے۔ اس اسکیم کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے ایم ڈی اے وی سی شیلیش کمار نے بتایا کہ 14 سال کے طویل وقفے کے بعد مرادآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے آج چار نئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اِن چار اسکیموں میں سے ایک اسکیم کا نام وشوکرما ہاٹ ہے جو شہر کے کاریگروں کے لیے نکالی گئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ 450 اسکوائر فٹ میں ابھی فی الحال 20 پلاٹ کاریگروں کے لیے لائے گئے ہیں۔ اس میں وہ اپنا کام کر سکتے ہیں اور شوروم بھی بنا سکتے ہیں اس کے علاوہ وہاں اپنی رہائش بھی کر سکتے ہیں۔ اس طرح سے یہ ایک ایسی سکیم ہے جس میں کاریگر ان پلاٹس کا استعمال اپنے کاروبار اور رہائش دونوں کے لیے کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگ ان تمام اسکیموں کو پسند کریں گے ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ پلاٹس ای-نیلامی کے ذریعے کاریگروں کو الاٹ کئے جائینگے۔ اس کے لئے رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔مشہور پیتل کاریگری کے فنکار دلشاد حسین نے اپنی خوشی ظاہر کی اور حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مرادآباد میں کاریگروں کا ایک بڑا طبقہ ہے اور اس میں زیادہ تر مسلم کاریگر ہیں اور لازمی طور پر اس اسکیم کا فائدہ ان کو پہنچے گا۔ لیکن انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس طرح کی اسکیم کو بڑے پیمانے پر لایا جانا چاہیے جس سے زیادہ سے زیادہ کاریگر اس اسکیم سے فیض حاصل کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.